’ویاگرا‘ ایجاد کرنے والے برطانوی سائنسدان ڈاکٹر ڈیوڈ براﺅن نے بیکٹیریا کا علاج بھی دریافت کر لیا

نیویارک(قدرت روزنامہ31دسمبر2016) آج کل ہمیں کچھ ایسے طاقتور اور خطرناک بیکٹیریا کا سامنا ہے جو اینٹی بائیوٹکس کے خلاف شدید مزاحمت رکھتے ہیں. ان پر اینٹی بائیوٹکس کم ہی اثر کرتی ہیں، چنانچہ ان سے پھیلنے والی بیماریوں پر قابو پانا بھی مشکل ہو رہا ہے.

تاہم اب ’ویاگرا‘ ایجاد کرنے والے برطانوی سائنسدان ڈاکٹر ڈیوڈ براﺅن نے ان بیکٹیریا کا علاج بھی دریافت کر لیا ہے.میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹرڈیوڈ کا کہنا ہے کہ اگر ہم اینٹی بائیوٹکس کو بازار میں عام دستیاب چند دواﺅں کے ساتھ ملا کر استعمال کریں تو ان کے اثر میں اضافہ ہو جاتا ہے اور وہ ان طاقتور بیکٹیریا کے خاتمے کے قابل ہو جاتی ہیں. رپورٹ کے مطابق 1980ءکی دہائی میں ویاگرا ایجاد کرنے والے 67سالہ ڈاکٹر براﺅن نے لیبارٹری میں 5طاقتور بیکٹیریا کے خاتمے کے لیے اینٹی بائیوٹکس اور دیگر ادویات کے 30ہزار آمیزوں کے تجربات کیے، جن میں سے 30انتہائی کامیاب رہے. اینٹی بائیوٹکس کے ساتھ دیگر دواﺅں کے یہ 30آمیزے خطرناک بیکٹیریا کی اینٹی بائیوٹکس کے خلاف مزاحمت ختم کرنے میں کامیاب رہے.

..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top