2016ءمیں مرنے والا سب سے اہم آدمی ڈاکٹر ڈونلڈ ہینڈرسن تھا، اس نے دنیا کیلئے کیا کارنامہ سرانجام دیا؟

لندن (قدرت روزنامہ31دسمبر2016)رواں سال بہت سے اہم لوگ اس دنیا سے رخصت ہوئے، جن میں کچھ مشہور فلمی ستارے بھی شامل تھے، لیکن ایک ایسا ہیرو بھی دنیا سے رخصت ہوا کہ جسے دکھی انسانیت کا درد رکھنے والا عظیم ہیرو کہا جائے تو بے جا نہ ہو گا. ویب سائٹ INDY100 کی رپورٹ کے مطابق اس ہیرو کا نام ڈاکٹر ڈونلڈ ہینڈرسن ہے، جو رواں سال 19اگست کے دن 87سال کی عمر میں دنیا سے رخصت ہوئے.

وہ ایک ایپی ڈیمیالوجسٹ تھے اور انہوں نے چیچک جیسے ہلاکت خیز مرض کا خاتمہ کرنے کے لئے 10 سال تک دنیا بھر کے ممالک کا سفر کرتے ہوئے طویل تحقیقات کیں. وہ اپنے اس سفر کے دوران ایتھوپیا، افغانستان، بنگلہ دیش، بھارت اور صومالیہ جیسے ممالک بھی گئے اور انہی کی انتھک کوششوں کا نتیجہ تھا کہ 1975ءتک براعظم افریقہ اور ایشیاءسے چیچک کا خاتمہ ہوچکا تھا. یاد رہے کہ چیچک وہ منحوس اور لاعلاج بیماری تھی جس نے انسانوں کو اتنی بڑی تعداد میں ہلاک کیا کہ جس کا شمار ممکن نہیں. صرف بیسویں صدی کے دوران اس بیماری کی وجہ سے 30 کروڑ سے زائد افراد موت کے منہ میں چلے گئے...


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top