’’دنیا کے باسیو سن لو ۔۔! تمہارے پاس وقت تھوڑ اہے ‘‘ دنیا کے ختم ہونے کی پیش گوئی نے دنیا بھر میں ہلچل مچا دی ۔۔ کیا ہونے والا ہے ؟

نیویارک(قدرت روزنامہ21-اپریل-2017) سائنسدان ایک عرصے سے موسمیاتی تبدیلیوں کو انسان کے لئے سب سے بڑا مسئلہ قرار دیتے آ رہے ہیں، اور اب انہوں نے اس حوالے سے انتہائی سنگین وارننگ جاری کر دی ہے. ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق دنیا کے چوٹی کے سائنسدانوں کی ایک ٹیم نے تحقیق کے بعد بتایا ہے کہ ”انسان کے پاس صرف 10سال کا وقت رہ گیا ہے.

اگر اس نے موسمیاتی تبدیلیوں پر قابو پانے کے لیے اپنی روش تبدیل نہ کی اور اسی راستے پر چلتا رہا تو دس سال بعد تباہی برپا ہو جائے گی اور زمین سے زندگی کا خاتمہ ہو جائے گا.“رپورٹ کے مطابق انٹرنیشنل انسٹیٹیوٹ فار اپلائیڈ سسٹمز اینالیسز کے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ”اس وقت عالمی سطح پر 95فیصد توانائی معدنی تیل (پٹرول، ڈیزل وغیرہ)سے حاصل کی جا رہی ہے. اگر ہم دنیا کو بچانا چاہتے ہیں تو یہ شرح 25فیصد سے کم کرنی ہو گی. اس کے علاوہ درختوں کی تعداد دنیا میں بتدریج کم ہوتی جا رہی ہے. ہمیں اس میں بھی خاطرخواہ اضافہ کرنا ہوگا. تحقیقاتی ٹیم کے رکن بریان والش کا کہنا تھا کہ ” پیرس کانفرنس میں موسمیاتی تبدیلیوں کے متعلق 194ملکوں نے جو معاہدہ کیا ہے اس پر مکمل عملدرآمد کرنا ہو گا. اس معاہدے کے مطابق دنیا کا ماحول 1.5ڈگری سینٹی گریڈ سے زیادہ گرم نہیں ہونا چاہیے.درجہ حرارت میں اضافے کے تدارک کے لیے ہمارے پاس صرف10سال ہیں. اس کے بعد بہت دیر ہو جائے گی.“..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top