امریکی کا اپنے طاقتورترین بم کا وار، داعش سے تعلق رکھنے والے 13 بھارتی ہلاک

کابل(قدرت روزنامہ21اپریل2017).افغانستان میں امریکہ کے ہوائی بم دھماکے’’میسیوآرڈیننس ائیربلاسٹ‘‘ سے 13 بھارت سے تعلق رکھنے والے داعش کے دہشت گردہلاک ہوگئے.

ذرائع کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے ان غاروں اور سرنگوں پر حملہ کرنے کا حکم دیا تھا جہاں صوبہ ننگرہارسے تعلق رکھنے والے داعش کے دہشت گرد شامل تھے.نامعلوم ذرائع کے مطابق افغان نیوز ایجنسی ’’پجووک ‘‘ کا کہنا تھا اس امریکی حملے میں کل 96داعشی ہلاک ہوئے اوران میں 13 افراد کا تعلق بھارت سے تھا. ہلاک ہونے والے بھارتیوں میں دو کمانڈرز محمداور اللہ گپتا شامل تھے .امریکی حملہ کرنے سے قبل مقامی آبادی کا وہاں سے انخلاء کردیا گیا تھا. حملہ کرنے سے قبل امریکی حکومت نےافغانی حکام سے رابطہ کیا تھا. دوسری جانب داعشی ترجمان کا کہنا ہے کہ ان کہ کوئی بھی کارکن اس حملے میں ہلاک نہیں ہوا . امریکی حکومت نے اپنا معروف بم جسے ’’مدرآف آل بومز( مادر بم ) کہا جاتا ہے،12 اپریل 2017ء کومارگرایا تھا.اس بم کا نام ’’ GBU-43B میسیوآرڈیننس ائیربلاسٹ ‘‘ ہے جس کا حدف غار اور کوٹھریاں تھیں جہاں مبینہ طورپر داعشی دہشت گرد رہائش پذیر تھے...


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top