آئندہ ہفتے سفری پابندی کا نیا حکم نامہ جاری ہوگا،امریکی محکمہ انصاف

واشنگٹن (قدرت روزنامہ17فروری2017) صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ ایک نیا انتظامی حکم نامہ جاری کرنے والی ہے جو پچھلے اقدام کی جگہ لے گا جس میں سات مسلمان ملکوں سے اور زیادہ تر مہاجرین کے سفر پر عارضی پابندی لگائی گئی ہے.وائس آف امریکا کے مطابق نویں سرکٹ اپیلز کورٹ میں دائر کردہ ایک درخواست میں سرکاری وکلا نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ ایک نیا حکم نامہ جاری کیا جا رہا ہے اٴْس فیصلے کو زیر توجہ نہ لایا جائے جس میں سفری پابندی کی عارضی معطلی پر روک لگائی گئی ہے.

امریکی محکمہ انصاف نے کہا ہے کہ ایسا قدام کرتے ہوئے صدر ملک کو فوری طور پر محفوظ بنانے کا انتظام کریں گے، بجائے اس کے کہ ممکنہ وقت لیوا قانونی چارہ جوئی پر کوئی مزید اصرار کیا جائے. پریس کانفرنس میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ نیا حکم نامہ، جس پر وہ ہفتے کے دیں گے،اس سے ہم اپنے ملک کو مربوط طریقے سے تحفظ فراہم کریں گے...


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top