اگر ایک شخص شراب پیتا ہے اور اسے نشہ نہیں ہوتا تو یہ حرام نہیں ہے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ17فروری2017)ویب سائٹ ایجپشن سٹریٹ کی رپورٹ کے مطابق یہ فتویٰ مصر کے مشہور مذہبی سکالر اور کونسل برائے اسلامی امور کے رکن شیخ خالد الگینڈی نے جاری کیا ہے. ان کا کہنا ہے ”اگر ایک شخص شراب پیتا ہے اور اسے نشہ نہیں ہوتا تو یہ حرام نہیں ہے، جبکہ وہی شراب جب کوئی دوسرا شخص پیتا ہے جس پر نشہ طاری ہوجاتا ہے، تو یہ حرام ہے.

“ڈی ایم سی ٹی وی چینل پر ایک ٹاک شو میں بات کرتے ہوئے شیخ الگینڈی نے کہا کہ نشہ حرام، گناہ اور ممنوع ہے، اور کسی شخص کو اس وقت نشے میں تصور کیا جائے گا جب وہ ایک وادی کے پیندے اور سر کا فرق بتانے سے بھی معذور ہو. انہوں نے یہ بھی کہا کہ امام ابوحنیفہ کی بھی یہی رائے ہے کہ اگر پینے والے پر نشہ طاری نہ ہوتو شراب نوشی حرام نہیں ہے.

..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top