متحدہ عرب امارات ( یو اے ای ) نے ایک صدی بعد 2117ءمیں مریخ پر ایک انسانی شہر آباد کرنے کا اعلان کر دیا ہے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ17فروری2017)متحدہ عرب امارات ( یو اے ای ) نے ایک صدی بعد 2117ءمیں مریخ پر ایک انسانی شہر آباد کرنے کا اعلان کر دیا ہے.تفصیلات کے مطابق یہ منصوبہ دبئی کے سو سالہ قومی پروگرام برائے سائنسی ترقی کا حصہ ہے.
اس کے تحت لوگوں کو مریخ پر لے جایا جائے گا.اس اعلان کے دوران ایک ورچوئل پریزینٹیشن دی گئی ہے

اور اس میں مریخ پر شہر کے تصور کے بارے میں مکمل تصویری تفصیل بیان کی گئی ہے.میڈیارپورٹس کے مطابق اس منصوبے پر اس شعبے میں خصوصی مہارت رکھنے والی بین الاقوامی تنظیموں اور سائنسی اداروں کے ساتھ تعاون کے ذریعے عمل درآمد کیا جائے گا.اماراتی انجنیئروں کی ایک ٹیم ،سائنس دانوں اور محققین کے ایک گروپ نے مریخ پر پہلے انسانی شہر کو آباد کرنے کا تصور پیش کیا ہے.یہ شہر روبوٹس بنائیں گے.

..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top