ایک برطانوی جوڑے کو سینکڑوں سال پرانی انگوٹھی کے دو حصے تین سال کے وقفے سے ملے

15

لندن (قدرت روزنامہ17فروری2017)ایک برطانوی جوڑے کو سینکڑوں سال پرانی انگوٹھی کے دو حصے تین سال کے وقفے سے ملے، اور بالآخر دوسرا حصہ ملنے پر انگوٹھی پر لکھی تحریر بھی مکمل ہو گئی، جسے پڑھ کر یہ جوڑا واقعی حیرت زدہ رہ گیا. دی مرر کی رپورٹ کے مطابق ساڑھے چارسوسال پرانی انگوٹھی کا آدھا حصہ تین سال قبل لنکا شائر کے علاقے میں ایک کھیت سے ملا اور دوسرا حصہ بھی چند روز پہلے اسی جگہ سے دریافت ہوا ہے.

اس کی دریافت ہیتھشائرنوک گاﺅں سے تعلق رکھنے والے جوڑے لائن گون اور شیلا گون نے کی، جو کہ قدیم دھاتی اشیاءکی تلاش کا مشغلہ رکھتے ہیں.

 انہیں اس انگوٹھی کا آدھا حصہ 2014ءمیںملا، جس پر صرف ”تمہارا“ لکھا تھا. یہ جوڑا جاننے کے لئے بے تاب تھا کہ باقی آدھے حصے پر کیا لکھا ہو گا، لہٰذا باقی حصے کی تلاش جاری رکھی. تین سال بعد جب دوسرا حصہ ملا اور اسے پہلے حصے کے ساتھ ملایا گیا تو اس پر لکھی تحریر ”میں تمہارا ہوں“ مکمل ہوگئی.
 00
شیلا نے بتایا کہ یہ حیران کن بات ہے کہ جس کھیت سے دوسرا حصہ ملا اسے گزشتہ تین سال کے دوران کاشت کیا جاتا رہا تھا اور کئی بار اس میں ہل چلایا جاچکا تھا. انہوں نے یہ انگوٹھی مکمل ہونے پر ساﺅتھ ربل میوزیم لےلینڈ کو عطیہ کردی ہے. ان کا کہنا تھا کہ اس میوزیم کے پاس نوادرات خریدنے کے لئے رقم نہیں ہے لہٰذا یہ ان کے لئے ایک اچھا تحفہ ہے.
 001
002
003
..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top