ایران کو کبھی جوہری ہتھیار نہیں بنانے دیں گے ،ْ ڈونلڈ ٹرمپ کی اسرائیلی وزیر اعظم کو یقین دہانی

واشنگٹن (قدرت روزنامہ16فروری2017) امریکا کے نئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ایران کو کبھی جوہری ہتھیار بنانے کی اجازت نہیں دیں گے.اسرائیلی وزیراعظم کی وائٹ ہاؤس آمد پر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی اہلیہ نے بینجمن نیتن یاہو اور ان کی اہلیہ کا خیرمقدم کیا جبکہ اسرائیل کے ساتھ مضبوط تعلقات کو دہرایا.

ایران اور 6 عالمی قوتوں کے درمیان ہونے والی نیوکلیئر ڈیل پر اسرائیلی وزیراعظم کے خدشات کا جواب دیتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اسرائیل کو بے شمار سیکورٹی چیلنجز کا سامنا ہے، جن میں سے ایک ایران کے جوہری ہتھیار بنانے کا خدشہ بھی شامل ہے. امریکی صدر کے مطابق جتنے بھی معاہدے طے پائے ان میں سے بدترین ایران سے طے سے ہونے والا معاہدہ ہے ،میری انتظامیہ ایران پر نئی پابندیاں عائد کر چکی ہے...


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top