مقبوضہ کشمیر میں ناکامی کی بڑی وجہ مقامی آبادی ہے، بھارتی آرمی چیف

نئی دہلی(قدرت روزنامہ16فروری2017)بھارت کی فوج کے سربراہ جنرل بپن راوت نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں جاری فوجی کارروائیوں میں ناکامی کی بڑی وجہ مقامی آبادی کا عدم تعاون ہے. مقامی لوگ کشمیری حریت پسندوں کو چھپنے میں مدد دے رہے ہیں.

سیکیورٹی آپریشنز میں رکاوٹ بننے والوں، حریت پسندوں کی مدد کرنے والوں اور وادی میں پاکستان کے پرچم لہرانے والوں کو بھارت دشمن سمجھا جائے گا.ایسے عناصر کے خلاف سخت اقدامات کیے جائیں گے.نئی دہلی میں صحافیوں سے گفتگو میں جنرل بپن راوت نے کہا کہ بھارت کے خلاف مقامی نوجوانوں نے ہتھیار اٹھائے ہیں. یہ نوجوان سوشل میڈیا پر بھارت مخالف مہم سے متاثر ہو کر کارروائیاں کر رہے ہیں . ایسے عناصر کو دیہی علاقوں تک محدود کر دیا گیا ہے لیکن مقامی آبادی ان کے خلاف کارروائیوں میں رکاوٹ بن رہی ہے. بھارتی فوجی سربراہ نے صحافیوں کو بتایا کہ سیکورٹی آپریشنز میں رکاوٹ بننے والوں ،حریت پسندوں کی مدد کرنے والوں اور وادی میں پاکستان کے پرچم لہرانے والوں کو بھارت دشمن سمجھا جائے گا. ایسے عناصر کے خلاف سخت اقدامات کئے جائیں گے...


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top