بھارت میں شوہر کی فحش فلمیں دیکھنے کی غیر شائستہ عادت پر خاتون سپریم کورٹ کورٹ پہنچ گئی

نئی دہلی (قدرت روزنامہ16-فروری-2017)بھارت میں شوہر کی فحش فلمیں دیکھنے کی غیر شائستہ عادت پر خاتون سپریم کورٹ کورٹ پہنچ گئی .اس کا کہنا ہے کہ شوہر کی اس عادت نے میری ازدواجی زندگی تباہ کردی ہے .

ٹائمز آ ف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایسے وقت میں جب سپریم کورٹ پہلے ہی بچوں کی فحش فلمیں دیکھنے کی غیر اخلاقی عادت کا جائزہ لے رہی ہے اور فحش فلموں والی ویب سائٹس کو بند کرنے کے طریقے ڈھونڈ رہی ہے ،ایک خاتون نے سپریم کورٹ سے رجو ع کر کے اپنے شوہر کی اس غیر اخلاقی عادت کی شکایت کی ہے .بھارتی سپریم کورٹ میں جمع کرائی جانے والی درخواست میں ممبئی کی رہائش پذیر بیوی نے کہا ہے کہ شوہر کی غیر اخلاقی فلمیں دیکھنے کی عادت نے میری ازدواجی زندگی تباہ کردی ہے .درخواست میں استدعا کی گئی کہ سپریم کورٹ فحش فلمیں دکھانے والی ویب سائٹس پر پابندی عائد کرے . خاتون نے کہا کہ اس کا شوہر پڑھا لکھا ہونے کے باوجود فحش فلمیں دیکھنے کی بری عادت میں پھنسا ہوا ہے اور اگر یہ عادت ختم نہ ہوئی تو اس کے اثرات مزید بڑھ جائیں گے .خاتون نے بتا یا کہ میرے شوہر کو بہت فحش فلمیں دیکھنے کی عادت بہت دیر بعد لگی ہے اور وہ اپنا بہت سا قیمتی وقت انٹر نیٹ پر فحش فلمیں دیکھنے پر ضائع کردیتا ہے ،اس عادت کی وجہ سے میرے شوہر کا ذہن بھی بھٹک جاتا ہے جس کی وجہ سے میری ازدواجی زندگی برباد ہو رہی ہے .درخواست گزار خاتون نے بتا یا کہ میری شادی کو 30سال ہو گئے ہیں اور میرے شوہر کو گزشتہ دو سالوں سے فحش فلمیں دیکھنے کی عادت لگی ہے جبکہ اب وہ دو بچوں کا باپ ہے ...


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top