قطر کے خصوصی ایلچی نے عالم اسلام کا سر شرم سے جھکا دیا

دوحہ (قدرت روزنامہ16فروری2017) قطر کے خصوصی ایلچی نے عالم اسلام کا سر شرم سے جھکا دیا . کہتے ہیں فلسطینی رہنما اپنی ہی قوم کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہیں جبکہ اسرائیل فلسطین کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کررہا ہے .

ان خیالات کا اظہار قطر کے خصوصی ایلچی محمد العمادی نے اسرائیلی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ، محمد العمادی کا کہنا تھا کہ بعض معاملات میں فلسطینی رہنما اپنے شہریوں کی بہتر زندگی کی راہ میں رکاوٹ بن رہے ہیں جبکہ اسرائیل ترقی کے منصوبوں پر کام کے لئے تیار ہے. انہوں نے مزید کہا کہ میں اسرائیلی اہلکاروں اور ایجنسیوں سے رابطے میں ہوں اور اسرائیل کے ساتھ ہمارا تعلق شاندار ہے.العمادی کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے ایک اہم معاہدے میں شامل ہونے پر رضا مندی ظاہر کر دی تھی لیکن فلسطینی اتھارٹی اس کیلئے تیار نہیں تھی.قطر کے خصوصی ایلچی نے بتایا کہ غزہ کے توانائی مسائل حل کرنے کیلئے ایک ٹیکنیکل کمیٹی بنانے کی تجویز دی گئی تھی جس میں غزہ، قطر، اقوام متحدہ اور کچھ دیگر اداروں کے ماہرین کو شامل کیا جانا تھا.غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق مسلم ممالک نے جہاں قطر کے خصوصی ایلچی کے خیالات کو فلسطینیوں کے زخموں پر نمک پاشی سے تشبیہہ دی ہے ، وہیں ٹائمز آف اسرائیل نے بڑے فاخرانہ انداز میں اس بیان کو شائع کیا ہے.

..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top