غربی دنیا سے تو متنازعہ اور شرمناک رشتوں کی خبریں وقتاََ فوقتاََ سامنے آتی رہتی ہیں لیکن

ابو ظہبی(قدرت روزنامہ16فروری2017)غربی دنیا سے تو متنازعہ اور شرمناک رشتوں کی خبریں وقتاََ فوقتاََ سامنے آتی رہتی ہیں لیکن صد افسوس ،صد استغفار کہ ایک عرب ملک میں ایشیائی بہن بھائی نہ صرف شرمناک بندھن میں بندھ گئے بلکہ قانونی اور دستاویزی طور پر شادی بھی رچا لی . اماراتی میڈیاکے مطا بق ابوظہبی کی ایک عدالت نے ایک ایشیائی بھائی اور اس کی سوتیلی بہن کو آپس میں شادی کرنے کا جرم ثابت ہونے پر چھ برس کی قید کی سزا سنا دی ہے ، ان بہن بھائی پر جعل سازی سے دستاویزات بدلنے کا بھی الزام ہے .
صد شرمناک بات یہ ہے کہ پولیس نے ان کی ماں کی شکایت پر بہن بھائی کو گرفتار کیا .بعد ازاں ماں نے عدالت کو بھی بیان ریکارڈ کروایا کہ میرا بیٹا اور بیٹی ابوظہبی میں بطور میاں بیوی رہ رہے ہیں .اخبار ڈیلی الاتحاد کا کہنا ہے کہ ماں اس وقت اپنے بیٹے اور بیٹی کے درمیان شادی شدہ زندگی کا پول کھولنے پر مجبور ہو گئی جب اسے اس کے بیٹے نے گھر سے نکال دیا . ایمریٹس 24/7کے مطابق اپیلوں کی سماعت کے دوران ان بہن بھائی نے آپس میں شادی شدہ تعلق ہونے کے الزام کی تردید کی ہے . بد بخت بھائی نے فیصلے کیخلاف اپیل دائر کرتے ہوئے عدالت کو بتایا ہے کہ اس کے اور اس کی بہن کے درمیان کوئی معاشقہ یامحبت نہیں . اپیل میں کہا گیا کہ اس نے اپنی بہن سے یو اے ای سے باہر ایشین ملک میں شادی کی تاکہ اسے یہاں لا سکوں.
..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top