جوڑے کی شادی کے کل خرچ کی خبر سوشل میڈیا پر پھیل گئی،بہت سے لوگوں نے انھیں مدد کی پیشکش کی

نیروبی(قدرت روزنامہ16-فروری-2017)صرف ایک ڈالر خرچ سے شادی کرنے والے کینیا کے جوڑے نے خیر خواہوں کی مالی مدد سے ایک پر تعیش تقریب میں اپنی شادی کے عہد کی تجدید کی .ان کی شادی کے کل خرچ کی خبر سوشل میڈیا پر پھیل گئی تھی جس کے بعد بہت سے لوگوں نے انھیں مدد کی پیشکش کی.

میڈیارپورٹس کے مطابق ولسن اور این موتورا نے سنہ 2016 میں دو بار اپنی شادی کی تقریب معطل کی کیونکہ وہ اس پر خرچ کرنے کے لیے 300 امریکی ڈالر جمع نہ کر سکے تھے.رواں سال انھوں نے کم از کم بجٹ میں شادی کرنے کا فیصلہ کیا تھا.اپنی شادی کی پہلی تقریب میں دونوں نے جینز اور ٹی شرٹ پہننی تھی اور سٹیل کے دو رنگز کو بطور انگوٹھی استعمال کیا تھا.کینیا میں میڈیا کے اندازے کے مطابق نائیروبی کے ایک معروف ہوٹل میں ان کی حالیہ تقریب کا خرچ 35 ہزار ڈالر تک ہو سکتا ہے. کیونکہ جوڑا پہلے سے شادی شدہ تھا اسی لیے حالیہ تقریب میں انہوں نے صرف انگوٹھیاں ایک دوسری کو پہنائیں..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top