آجکل چین نے دنیا بھر سے گدھے درآمد کرنے کی مہم شرو ع کر رکھی ہے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ16فروری2017) آجکل چین نے دنیا بھر سے گدھے درآمد کرنے کی مہم شرو ع کر رکھی ہے جس کی اصل وجہ جاننے کے لیے مختلف چہ میگوئیاں کی جا رہی ہیں لیکن اب اس حقیقت سے پردہ اٹھ چکا ہے کہ آخر وہ کیا چیز ہے جو چین کو اتنی بڑی تعداد میں گدھے درآمد کرنے پر مجبور کر رہی ہے. حقیقت یہ ہے کہ گدھے کی کھال سے حاصل ہونے والی ایک جیلی چین میں بنائی جانے والی دواؤں میں استعمال ہوتی ہے  جہیں ejiaoکا نام دیا جاتا ہے.

یہ دوائیں زکام اور نیند کی کمی جیسی بیماریوں کے علاج کے لیے استعمال ہوتی ہیں. لیکن دوائیوں کی صنعت میں ترقی کی ساتھ ساتھ گدھوں کی تعداد دنیا بھر میں کم ہو رہی ہے. ریاستی اعداد و شمار کے مطابق  پچھلے ۲۰ سال میں گدھوں کی تعداد 11 ملین سے کم ہو کر 6 ملین رہ گئی ہے. اب چین افریقہ سے گدھے درآمد کرنے کی کوشش میں ہے لیکن گدھوں کی تجارت بڑھنے کی وجہ سے کچھ رکاوٹیں پیدا ہو رہی ہیں.

بڑے پیمانے پر گدھوں کی اموات

چین میں گدھوں کی درآمد میں تیزی کے بعد نائجر پہلا ملک ہے جس نے گدھوں کی برآمد پر پابندی عائد کر دی ہے. سرکاری نمائندوں کا کہنا ہے کہ اس سال 80000 سے زائد جانور فروخت کیے گئے ہیں  جو کہ 2015 میں فروخت ہونے والے یعنی 27000 سے تین گنا زیادہ ہے. اس رفتار سے ملک بہت جلد گدھوں سے محروم ہو جائیگا. اگست برکینا فاسو نے ایسا ہی قدم اٹھایا اور 6 ماہ کے دوران 45000 گدھے ذبح کیے گئے. دونوں معاملات میں گدھوں کی قیمت بڑھی  لیکن قیمت ادا کرنے کے بعد ہی صنعت میں بہتری آئی.

00

مسائل میں اضافہ

گدھوں کی تعداد میں کمی کے ساتھ نئی صنعت نے ملک میں ماحولیاتی اور معاشی مسائل کو جنم دیا ہے. بیلول کے علاقے میں لوگوں نے ایک ذبح خانہ احتجاج کے طور پر بند کروا دیا اور الزام لگایا کہ یہاں ذبح ہونے والے گدھوں کا خون ان کے گھریلو استعمال والے پانی کو آلودہ کر رہا ہے . نائجر  اور برکینہ فاسو میں گدھے کی قیمت بڑھنے سے باقی سیکٹر میں بھی مالی تبدیلیاں رونما ہوئیں. گدھے کی کھال اور گوشت کی بڑھتی قیمت کی وجہ سے دوسرے جانوروں کے بھی ریٹ بڑھنا شروع ہو گئے.

دوسرے ممالک کے لیے مواقع

چین کی طرف سے گدھوں کی بڑھتی مانگ کو دیکھ کر گدھے ایکسپورٹ کرنے والے ممالک کے لیے رقم بٹورنے کے مواقع پیدا ہو گئے ہیں. چین میں گلیٹن نامی جیلی کی ضرورت مسلسل بڑھتی جا رہی ہے . اگر افریقی ممال باقاعدگی سے گدھوں کی فروخت جاری رکھ سکتے ہیں تو یہ ان کے لیے بہت اچھا موقع ہے. کینیا اور ساوتھ افریقا چین کی ضرورت پوری کرنے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں اور افریقی بر اعظم میں ایک بلیک مارکیٹ بھی پروان چڑھ رہی ہے.

..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top