آپ نے کبھی سوچا ہے کہ ڈاکٹرز آپریشن کرتے ہوئے ہرے اور نیلے رنگ کے کپڑے کیوں پہنتے ہیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ16فروری2017)آپ نے کبھی سوچا ہے کہ ڈاکٹرز آپریشن کرتے ہوئے ہرے اور نیلے رنگ کے کپڑے کیوں پہنتے ہیں؟

اس کے پیچھے ایک وجہ یہ ہے کہ 1914 میں ایک ڈاکٹر کی جانب سے سفید کے بجائے ہرے اور نیلے رنگ کے کپڑے پہننے کو ترجیح دی اور اس کی وجہ یہ ہے کہ جب ڈاکٹرز آپریشن کے دوران مسلسل خون کا لال رنگ دیکھتے ہیں اور پھر اپنے ساتھی ڈاکٹرز پر نظر ڈالتے ہیں تو ان کی بینائی میں فرق آجاتا ہے اور یہ فرق سفید رنگ کے کپڑوں کی وجہ سے آتا ہے.

لیکن یہ اس کی ٹھوس وجہ نہیں ہے بلکہ ہرے اور نیلے رنگ کے کپڑے پہننے کے پیچھے وجہ یہ ہے کہ آپریشن کے دوران تیز روشنی موجود ہوتی ہے تاکہ ڈاکٹرز کو ہر چیز واضح اور صاف نظر آئے.

لہذا ہرے اور نیلے رنگ کے کپڑے کے باعث ڈاکٹرز کی بینائی ٹھیک رہتی ہے اور آپریشن کے دوران جب وہ اپنی نگاہ اوپر کی جانب کرتے بھی ہیں ان کی آنکھوں کے سامنے اندھیرا نہیں آتا اور آپریشن کامیابی سے پورا ہوجاتا ہے:.

..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top