کالعدم جماعت الدعوۃ اور حافظ سعید دہشت گرد نہیں

دبئی(قدرت روزنامہ15-فروری2017) آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ اورسابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف نے کہا ہے کہ کالعدم جماعت الدعوۃ اور حافظ سعید دہشت گرد نہیں ، ان پر پابندی بھارت کے دباؤ پر لگائی گئی ، ہوسکتا ہے نئی دہشت گردی کی لہر پی ایس ایل کی وجہ سے ہو مگر یہ سمجھ لینا غلط ہوگا کہ پاکستان سے مکمل طور پر دہشت گردی ختم ہوگئی ہے ، اسلام کے نام پر دہشت گردی پھیلانے کا پنجاب میں بہت بڑا گڑھ موجود ہے اور سیاستدان ان کا تحفظ کر رہے ہیں ، مسلم لیگ (ن) کے اہم لوگوں کے دہشت گردوں سے رابطے ہیں، جنرل امجد نے شریف خاندان کی ملوں کا کوئی ریکارڈ ضائع نہیں کیا ، سارا ریکارڈ نیب میں ہونا چاہیے ، میرے پاس کچھ نہیں ، پی پی اور (ن) لیگ والے باریاں لگا کر آتے ہیں جب بھی یہ آتے ہیں اپنا سارا ریکارڈ جلا دیتے ہیں ، ملک میں عدل وانصاف کا فقدان ہے ، . وہ بدھ کو نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دے رہے تھے .

انہوں نے کہا کہ پنجاب فرقہ واریت کا گڑھ ہے یہاں بھی کراچی طرز کا آپریشن کرنا چاہیے ، پنجاب میں مسلم لیگ (ن) اہم رہنماؤں سمیت حکومتی وزراء تک دہشت گردوں کے ساتھ ملے ہوتے ہیں .پرویز مشرف نے کہا کہ حافظ سعید کو فوری رہا کرنا چاہیے ، کالعدم جماعت الدعوۃ پاکستان کسی دہشت گردی میں ملوث نہیں ہے ،حافظ سعید کے خلاف کاروائی بھارت کے دباؤ کی وجہ سے کی جا رہی ہے ، حکومت کو دہشت گردی اور کرپشن سے نمٹنا ہوگا ، مولانا مسعود اظہر پاکستان میں دہشت گردی کرواتا ہے اس کے خلاف کاروائی کرنی چاہیے . سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف نے کہا کہ حافظ سعید کشمیر کاز کیلئے کام کر رہا ہے اس کے لوگ مقبوضہ کشمیر می رضاکارانہ کام کرنے جاتے ہیں ، کالعدم جماعت الدعوۃ پاکستان میں کسی دہشتگردی میں ملوث نہیں ، حافظ سعید طالبان اور القاعدہ کے خلاف ہیں .ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میرے فوج کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں ،ڈان لیکس انسانی غلطی ہے یا سازش اس کا مجھے معلوم نہیں ہے ، جنرل امجد نے شریف خاندان کی ملوں کا کوئی ریکارڈ ضائع نہیں کیا ، سارا ریکارڈ نیب میں ہونا چاہیے ، میرے پاس کچھ نہیں ہے . پرویز مشرف نے کہا کہ پی پی اور (ن) لیگ والے باریاں لگا کر آتے ہیں جب بھی یہ آتے ہیں اپنا سارا ریکارڈ جلا دیتے ہیں ، ملک میں عدل وانصاف کا فقدان ہے ، عدل وانصاف کے بغیر کوئی معاشرہ نہیں چل سکتا .انہوں نے کہا کہ کبھی کسی کے کیسز میں میں نے دخل اندازی نہیں کی ، میں اپنے دور میں ہمیشہ ملک کی ترقی سے متعلق کام کئے اور اپنے دور حکومت کے 10سال میں کسی سے کوئی مراعات نہیں مانگی ، دبئی اور لندن کے فلیٹس شاہ عبداللہ کے پیسوں سے خریدے ،شاہ عبداللہ مجھے چھوٹا بھائی کہتے تھے وہ واحد میرے سامنے سموک بھی کر لیتے تھے ، انہوں نے 2009میں مجھے مراعات دیں . پرویز مشرف نے کہا کہ میں مسلم لیگی دھڑوں اور مہاجر کمیونٹی کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کر رکے ملک میں تیسری بڑی سیاسی قوت بنانا چاہتا ہوں ، میرے اوپر سیاسی نوعیت کے کیسز ہیں جس وجہ سے می فرنٹ سے لیڈ نہیں کر پا رہا یہ کیس ختم ہوگئے تو بڑی سیاسی قوت بنا کے دکھاؤں گا..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top