عراقی دارالحکومت بغداد دھماکے سے گونج اٹھا، 15افراد جاں بحق جبکہ50 زخمی ہوگئے

بغداد(قدرت روزنامہ15-فروری-2017)عراقی دارالحکومت بغداد دھماکے سے گونج اٹھا، 15افراد جاں بحق جبکہ50 زخمی ہوگئےہیں. عرب میڈیا کے مطابق خودکش بم دھماکہ عراقی دارلحکومت کے صدر سٹی میں ہوا ہے،یہ دھماکہ صنعتی علاقے میں ہوا ہے،عراقی پولیس حکام کا کہنا ہے کہ زخمی ہونے والے افراد کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے.

اس حملے کی ذمہ داری ابھی تک کسی گروپ نے قبول نہیں کی ہے لیکن خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ اس کے پیچھے داعش سے تعلق رکھنے والے دہشتگردوں کا ہاتھ ہوسکتا ہے...


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top