امریکہ نے الزام عائد کیا ہے کہ روس نے معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے نئے میزائل تعینات کر دیے ہیں

01

واشنگٹن (قدرت روزنامہ15-فروری-2017)امریکہ نے الزام عائد کیا ہے کہ روس نے معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے نئے میزائل تعینات کر دیے ہیں.غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایک امریکی اہلکار کا کہنا ہے کہ روس نے ایک نیا کروز میزائل نظام تعینات کر دیا ہے.

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ کے ایک سینیئر اہلکار کے مطابق امریکا کی طرف سے روس کو متنبہ بھی کیا گیا تھا کہ یہ تعیناتی 1987 میں طے پانے والے ایک معاہدے کی خلاف ورزی ہوگی. یہ خبر نیویارک ٹائمز میں شائع ہوئی تھی. ٹرمپ انتظامیہ کے سینیئر اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ یہ بات امریکی حکومت کے علم میں تھی کہ روس زمین سے لانچ کیے جانے والے SSC-8 کروز میزائل کی تیاری میں لگا ہوا ہے. روسی وزارت دفاع کی طرف سے ابھی تک اس پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا...


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top