ملائیشیا کی پولیس نے شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کے سوتیلے بھائی کے قتل کے الزام میں ایک خاتون کو گرفتار کرنے کا دعویٰ

کوالالمپور(قدرت روزنامہ15فروری2017)ملائیشیا کی پولیس نے شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کے سوتیلے بھائی کے قتل کے الزام میں ایک خاتون کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے .غیر ملکی میڈیاکے مطابق ملا ئیشیا کی پولیس نے شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کے سوتیلے بھائی کے قتل کے الزام میں ایک خاتون کو گرفتار کرلیا.

ملکی پولیس کے سربراہ خالد ابو بکر نے بتایا کہ 28سالہ دوآن تھی ہوآنگ کو بدھ کی صبح ہوائی اڈے سے حراست میں لیا گیا ہے. بتایا گیا ہے کہ خاتون حملہ آور نے کم یونگ نم کے چہرے پر زہریلا مادہ پھینکا تھا. پولیس کے مطابق زیر حراست خاتون کے پاس ویتنام کا پاسپورٹ ہے. جنوبی کوریا اور امریکا کا کہنا ہے کہ قتل کے اس واردات میں شمالی کوریا کے خفیہ ایجنٹ ملوث ہیں.

..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top