جھڑپوں میں میجر سمیت 4 بھارتی فوجی ہلاک، کمانڈنگ افسر سمیت13 اہلکار زخمی

b7

سرینگر(قدرت روزنامہ15فروری2017)مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کاروائیوں میں ضلع بانڈی پورہ کے علاقے حاجن ایک اور ضلع کپوارہ کے علاقے لنگیٹ مزید 3 کشمیریوں کو شہید کردیاہے. سر نگر سے آ مدہ اطلا عات کے مطابق نوجوانوں کو محاصروں اور تلاشی کی کاروائیوں کے دوران شہید کیاگیا.

اس سے قبل ان ہی علاقوں میں جھڑپوں کے دوران ایک میجر سمیت 4 بھارتی فوجی ہلاک جبکہ ایک سی آرپی ایف کمانڈنٹ سمیت 6 فوجی اور6 پولیس اہلکار زخمی ہوئے تھے .زخمی اہلکاروں کی حالت نازک بتائی جارہی ہے اوران کو علاج کے لئے سری نگر میں واقع فوجی اسپتال منتقل کیا گیا ہے. زخمی فوجی اہلکاروں کی شناخت میجر بی ایس تھاپا ، سپاہی مکیش چندرا بھٹ ، سپاہی جتیندر سنگھ، سندیپ کمار اور روی کمار جبکہ سی آر پی ایف کمانڈنٹ کی شناخت چیتن چتا کے طور پر ہوئی ہے.کمانڈنٹ کو علاج کیلئے دلی لیجایا گیاہے. ادھر ضلع کپوارہ کے علاقے کرالہ گنڈ لنگیٹ میں بھی ایک جھڑپ کے دوران بھارتی  فوج کا ایک میجر ایس دھایا ہلاک ہوگیا.دریں اثناء نوجوانوں کے قتل کے خلاف بانڈی پورہ کے حاجن، سمبل، نائد کھے، صفاپورہ، صدر کوٹ بالا اور دیگر علاقوں میں زبردست احتجاجی مظاہرے ہوئے اور مظاہرین آزادی کے حق میں اور بھارت کے خلاف نعرے لگارہے تھے . بھارتی فورسز نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے طاقت کا وحشیانہ استعمال کرکے 22افراد کو زخمی کردیا. احتجاجی مظاہرین نے جواب میں بھارتی فورسز پر پتھرائو کیا جس کے نتیجے میں ایس ایچ او سمبل سمیت 5پولیس اہلکار زخمی ہوئے. مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس کی بے تحاشا شلنگ کی گئی اور پیلٹ گن کا استعمال کیا گیا. انہوں نے کہاکہ بھارتی فورسز نے صدر کوٹ بالا اور حاجن میں مکانوں کی توڑ پھوڑ کی اور گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچایا .حاجن اور اس کے ملحقہ علاقوں میں دن بھر ہڑتال کی وجہ سے کاروبار زندگی معطل رہا. ادھرضلع کپوارہ کے علاقے منزگام رامحال میں بھارتی فوج نے کریک ڈائو ن کر کے گھر گھر تلاشی کارروائی شروع کی.مقامی لوگو ں کا کہنا ہے سخت سردی اور بھاری برف کے با وجود بھارتی فوج نے انہیں گھروں سے باہر لایا اور ان کے شناختی کارڈ چیک کئے..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top