امریکی ڈالر، سعودی ریال اور اماراتی درہم کی قدروں میں استحکام، یورو کی قدر میں کمی

نیویارک / لندن (قدرت روزنامہ15-فروری-2017) امریکی ڈالر، سعودی ریال اور اماراتی درہم کی قدروں میں استحکام، یورو کی قدر میں کمی، برطانوی پاﺅنڈ کی قدر میں اضافہ ہوگیا. پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر سمیت سعودی ریال اور اماراتی درہم کی قدریں مستحکم رہیں، جب کہ یورو کی قدر میں مندی ریکارڈ کی گئی تاہم برطانوی پاﺅنڈ کی قدر میں تیزی کا رجحان رہا.

منگل کو امریکی ڈالر، سعودی ریال اور اماراتی درہم اپنی گذشتہ کاروباری روز کی قدروں پر برقرار رہے، جب کہ یورو کی قدر میں 14 پیسے کی کمی رونماء ہوئی، تاہم برطانوی پاﺅنڈ کی قدر میں 48 پیسے کا اضافہ ہوگیا. نیشنل بینک آف پاکستان سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق امریکی ڈالر اپنی گزشتہ کاروباری روز کی قیمت فروخت 105.65 روپے اور قیمت خرید 103.14 روپے پر برقرار رہا. اسی طرح خلیجی ممالک کی اہم کرنسی سعودی ریال بھی قیمت فروخت 28.03 روپے اور قیمت خرید 26.38 روپے جبکہ اماراتی درہم قیمت فروخت 28.77 روپے اور قیمت خرید 26.37 روپے پر بند ہوئی. مزید برآں یورپین ممالک کی اہم کرنسی یورو کی قیمت فروخت 112.20 روپے سے کم ہو کر 112.06 روپے اور قیمت خرید 109.54 روپے سے کم ہو کر 109.40 روپے رہ گئی تاہم برطانوی پاﺅنڈ قیمت فروخت 131.96 روپے سے بڑھ کر 132.44 روپے اور قیمت خرید 128.84 روپے سے بڑھ کر 129.30 روپے ہو گئی. )..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top