ہوائی جہازوں میں جدت پسندی ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھتی جارہی ہے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ15فروری2017)ہوائی جہازوں میں جدت پسندی ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھتی جارہی ہے اور اس کی وجہ مسافروں کو آرام دینا ہے.ایسا ہی کچھ کمرشل طیارے بنانے والی ایک برازیلین Embraerنے اپنے بزنس جیٹ کے ڈیزائن کے ساتھ کیا ہے.

اس جہاز میں باہر کے مناظر دیکھنے اور سورج کی روشنی انجوائے کرنے کے لئے کھڑکیوں کا سائز بڑا کردیا جائے گا،اس جہازکوKyoto Airshipکانام دیا گیا ہے .کمپنی کے وائس پریذیڈینٹ جے بیور کا کہنا ہے کہ بڑی کھڑکیوں کے ساتھ جہاز میں سکائے لائٹس بھی لگائی جائیں گی تاکہ مسافر باہر کی خوبصورتی کے ساتھ اندر روشنی کو بھی انجوائے کریں.اس کا کہنا تھا کہ سکائے لائٹس ’سیسنا ‘طیاروں میں بھی لگائی گئی تھیں لیکن یہ پہلا موقع ہوگا کہ 35ہزار فٹ کی بلندی پر پرواز کرنے والے طیارے میں یہ ہوں گی.بیور کا کہنا تھا کہ جاپانی مسافروں کی ضروریات کو دیکھتے ہوئے سیٹوں کی بجائے نیچے بیٹھنے کا انتظام بھی ہوگا.بڑی کھڑکیوں کی وجہ سے سورج کی روشنی طیارے میں آئے گی لہذا اندر کے درجہ حرات کو کنٹرول کرنے کے لئے بھی انتظام کیا گیا ہے.اس کا کہنا ہے کہ کمپنی کو جیسے ہی کوئی آرڈر دے گا تو وہ اسے یہ طیارہ بنادیں گے، اس کی قیمت 55ملینڈالر(ساڑھے پانچ ارب روپے )ہوگی.

..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top