دہشت گردی شام اور خطے کا چہرہ تبدیل کررہی ہے اور قدیم عرب دارالحکومت میدان ہائے جنگ میں تبدیل ہورہے ہیں

pic_1484471366

منامہ (قدرت روزنامہ15-فروری-2017)ترک صدر رجب طیب اردگان نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے خلاف ناکام فوجی بغاوت کے بعد سعودی عرب کے فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اولین عالمی لیڈر تھے جنھوں نے ان سے سب سے پہلے رابطہ کیا تھا اور ترکی کے ساتھ یک جہتی کا اظہار کیا تھا.غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردگان نے بحرین کے دورے کے اختتام پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی شام اور خطے کا چہرہ تبدیل کررہی کررہی ہے اور قدیم عرب دارالحکومت میدان ہائے جنگ میں تبدیل ہورہے ہیں انہوںنے کہاکہ عراق اور شام میں رونما ہونیوالے واقعات سے ترکی کیلئے خطرات پیدا ہوگئے تھے اور وہ خود کو محفوظ کرنے کیلئے اقدامات پر مجبور ہوگئے تھے .

..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top