شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان کے سوتیلے بھائی ملائیشیا کے شہر کوالالمپور میں ہلاک ہوگئے ہیں

کوالالمپور (قدرت روزنامہ15-فروری-2017)شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان کے سوتیلے بھائی ملائیشیا کے شہر کوالالمپور میں ہلاک ہوگئے ہیں.جنوبی کوریا اور ملائیشیا کے ذرائع کے مطابق کم جونگ نام کی عمر 45 برس تھی اور انھیں ملائیشیائی دارالحکومت کے ہوائی اڈے پر نشانہ بنایا گیا.

وہ شمالی کوریا کے سابق سربراہ کم جونگ ال کے سب سے بڑے صاحبزادے تھے.ملائیشیا کی پولیس نے خبر رساں ادارے روئٹرز سے بات کرتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ وہ شمالی کوریائی شہری جو ہوائی اڈے سے ہسپتال کے سفر کے دوران چل بسا وہ کم جونگ نام ہی تھے. ملائیشیا کے وزیراعظم ہاؤس کے ذرائع کے مطابق کم جونگ نام کی لاش کا پوسٹ مارٹم کیا جا رہا ہے. جنوبی کوریا کے ذرائع ابلاغ کے مطابق کم جونگ نام کو دو خواتین نے ہوائی اڈے پر زہر دیا..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top