لاہوردھماکے کے بعد بھارت پاکستان پر ہی چڑھ دوڑا،سنگین الزامات عائد کردیئے

نئی دہلی (قدرت روزنامہ14-فروری-2017)لاہوردھماکے کے بعد بھارت پاکستان پر ہی چڑھ دوڑا،سنگین الزامات عائد کردیئے، بھارتی سیکرٹری خارجہ ایس جے شنکر نے ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو اپنی دہشتگردی کی فیکٹری بند کردینی چاہیے ،اس بار ے میں اب بین الاقومی تشویش بھی موجود ہے ، ماضی میں دہشتگردی کو ہمارا مسئلہ کے طور پر دیکھا گیا لیکن اب یہ ایک بڑا مسئلہ ہے ،چین کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانے کیلئے مزید کوششوں کی ضرورت ہیے منگل کو بھارتی میڈیا کے مطابق وزارت خارجہ کی طرف سے منعقدہ ’’سیاسی تبدیلی اور اقتصادی غیر یقینی صورتحال‘‘ کے موضوع پر گیٹ وے ڈائیلاگ ایونٹ کے دوران خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری خارجہ ایس جے شنکر کا کہنا تھا کہ پاکستان کو اپنی دہشتگردی کی فیکٹری بند کرنے کی ضرورت ہے اس کے بار ے میں اب بین الاقومی تشویش بھی موجود ہے .مغربی ممالک شاہد پاکستان اور دہشتگردی کے مسائل کے بار ے میں کھل کرنہیں کہہ سکتے لیکن انکے خدشات موجود ہیں.

اصل مسئلہ یہاں یہ ہے کہ کیا پاکستان واقعی ضروری اقدامات اٹھانے کو تیار ہے .انھوں نے کہا کہ ماضی میں دہشتگردی کو ہمارا مسئلہ کے طور پر دیکھا گیا لیکن اب یہ ایک بڑا مسئلہ ہے .آج دہشتگردی پر بین الاقومی تشویش ہے .بھارتی سیکرٹری خارجہ کا کہنا تھاکہ بھارت سارک کو نہیں چھوڑے گا لیکنسارک کے بے عمل ہونے کے بعد سے ہم علاقائی سالمیت کیلئے دیگر مواقع کی تلاش بھی جاری رکھیں گے .چین کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے ایس جے شنکر نے کہاکہ یہ موجود مسائل میں مددگا رثابت نہیں ہوگا اوراعتراف کیا کہ تعلقات کو بہتر بنانے کیلئے مزید کوششوں کی ضرورت ہے .انھوں نے کہا کہ ماضی میں دہشتگردی کو ہمارا مسئلہ کے طور پر دیکھا گیا لیکن اب یہ ایک بڑا مسئلہ ہے ...


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top