اس وقت دنیا میں بیروزگاری کی شرح بہت بلند ہو رہی ہے مگر نیوزی لینڈ میں ایک ایسی جگہ ہے جسے بیروزگاروں کے لئے جنت کہا جائے تو غلط نہ ہو گا

26

اسلام آباد (قدرت روزنامہ14فروری2017)اس وقت دنیا میں بیروزگاری کی شرح بہت بلند ہو رہی ہے مگر نیوزی لینڈ میں ایک ایسی جگہ ہے جسے بیروزگاروں کے لئے جنت کہا جائے تو غلط نہ ہو گا.یہ نیوزی لینڈ کا ایک چھوٹا سا قصبہ کیٹن گیٹا(Kaitangata) ہے جہاں نوکریوں کے بے شمار مواقع ہیں اور سینکڑوں آسامیاں خالی پڑی ہیں، اس کے علاوہ یہاں گھر انتہائی سستے ہیں مگر اکثر خالی پڑے ہیں.

نہ نوکریوں پر امیدوار دستیاب ہوتے ہیں اور نہ ہی ان گھروں میں رہنے کے لیے لوگ ملتے ہیں. اس گاﺅں کی آبادی صرف800نفوس پر مشتمل ہے جنہوں نے مل کر ایک سکیم شروع کی ہے جس کے تحت باہر سے آنے والے افراد کو صرف 2لاکھ 30ہزار نیوزی لینڈ ڈالر (تقریباً 1کروڑ 71لاکھ روپے) میں نہ صرف گھر بلکہ وسیع زرعی زمین بھی دی جائے گی.رپورٹ کے مطابق یہ قصبہ ضلع کلوتھا (Clutha) میں واقع ہے. کلوتھا کے میئر کا کہنا ہے کہ ”اس ضلع میں اس وقت 1ہزار سے زائد آسامیاں خالی پڑی ہیں اور مقامی افراد ان آسامیوں کو پر کرنے سے قاصر ہیں. ان میں سب سے زیادہ آسامیاں کیٹن گیٹا میں خالی پڑی ہیں. جب میں بیروزگار تھا تو کلوتھا نے مجھے روزگار فراہم کیا. اب ہم دوسروں کو یہ موقع فراہم کرنا چاہتے ہیں جو روزگار کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں.ہم نے اس ضلع میں بیروزگاری کو اس قدر کم کر دیا ہے کہ اب پورے ضلع میں صرف 2لوگ بیروزگار ہیں.یہاں زیادہ تر لوگ ڈیری پروسیسنگ پلانٹس پر کام کر رہے ہیں.“

..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top