ناک کی ساخت سے شخصیت کے بارے میں کافی حد تک علم ہوجاتا ہے

23

اسلام آباد (قدرت روزنامہ14فروری2017)ناک کی ساخت سے شخصیت کے بارے میں کافی حد تک علم ہوجاتا ہے.آئیے آپ کو مختلف طرح کی ناک اور ان کے شخصیت پر اثر کے بارے میں بتاتے ہیں.

1.آگے کو جھکی ہوئی ناک(Nubian) اس طرح کی ناک والے افراد متجسس ہوتے ہیں اور نئی چیزوں کی جستجو میں رہتے ہیں.یہ مایوسی سے دور ہوتے ہیں اور ہر حال میں پرامید رہتے ہیں.یہ دوسروں کی مدد میں پیش پیش ہوتے ہیں اور ہر مشکل کا حل نکالنا جانتے ہیں. 2.باریک لمبی ناک (Greek) اسے یونانی ناک اس لئے کہا جاتا ہے کہ قدیم یونان میں بنائے گئے مجسموں میں اس طرح کی ناک دکھائی جاتی تھی.یہ لوگ توجہ سے دور بھاگتے ہیں اور اپنی شخصیت میں اثیر رہتے ہیں.یہ بہت عمل پسند اور وفادار ہوتے ہیں،ان کے لئے کھل کر بات کرنا مشکل ہوتا ہے. 3.ہک کی طرح(Hook) کئی لوگ اس طرح کی ناک کو طوطے کی چونچ سے تشبیہہ دیتے ہیں.اس طرح کے لوگ جدت پسند ہوتے ہیں اور نئی ایجادات کرتے ہیں.یہ اپنے عقائد کابہتر طریقے سے دفاع کوتے ہیں اور اپنے مقاصد حاصل کرکے دم لیتے ہیں. 4.آرچ والی ناک(arched) یہ بھی طوطا ناک سے ملتی جلتی ہے لیکن آکر سے نوکیلی ہوتی ہے.ایسی ناک کے حامل لوگ اپنی دُھن کے پکے ہوتے ہیں اور جو کام ملے اسے دلجمعی سے کرتے ہیں.یہ چیزوں کی اچھی طرح سے تنظیم کرتے ہیں. 5.بٹن ناک(button) یہ بہت مختصر ہوتی ہے اور جلد ختم ہوجاتی ہے.اس طرح کی ناک کے حامل افراد اپنے فیصلے میں بہت زیادہ سنجیدہ اور سخت ہوتے ہیں جس کی وجہ سے کچھ لوگ انہیں پسند نہیں کرتے.یہ وقت ضائع کرنے کی بجائے اپنے کام پر توجہ دے کر اپنا مقام حاصل کرنا چاہتے ہیں. 6.سیدھی ناک(straight) اس طرح کی ناک ایشیائی افراد میں کافی ملتی ہے.اس ناک میں چونچ سیدھی اور نتھنے تھوڑے چوڑے ہوتے ہیں.ایسے افردا مضبوط کردار کے مالک ہوتے ہیں اور کسی بھی کام کو کرنے کے لئے جوشیلے ہوتے ہیں.اگر آپ ان کے جوش کو چیلنج کریں یا آزمائیں تو یہ غصے میں آجاتے ہیں. 7.مقعروالی ناک(concave) ایسے ناک والے افراد بہت زیادہ کھلے دل کے ہوتے ہیں اور ہر وقت ضرورت مندوں کی مدد کرنے کے لئے پیش پیش ہوتے ہیں.یہ کافی حساس بھی ہوتے ہیں جس کی وجہ سے بعض اوقات چھوٹی چھوٹی باتوں سے ان کی دل آزاری ہوجاتی ہے. 8.ٹیڑھی ناک(crooked) ایسے افراد بہت زیادہ مقبول اور ہردلعزیزہوتے ہیں .یہ لوگ جس کام میں جُت جائیں اسے مکمل کرکے ہی دم لیتے ہیں.یہ بات کرنے سے زیادہ سننا پسند کرتے ہیں جس کی وجہ سے دوسرے لوگ ان سے بات کرکے خوش ہوتے ہیں.یہ منکسر المزاج ہونے کی وجہ سے لوگوں میں جلد مقبول ہوتے ہیں.

..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top