اب کوئی بھی شادی شدہ سعودی مرد کسی بھی بوسنیائی خاتون سے شادی نہیں کرسکے گا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ14فروری2017)یورپی ملک بوسنیا ہرز گووینا کی خواتین میں سعودی مردوں کی بڑھتی ہوئی دلچسپی کے پیش نظر بوسنیائی حکومت نے ایک ایسا حکم جاری کردیا ہے جو شادیوں کے شوقین سعودی مردوں کے سہانے خوابوں پر بجلی بن کر گرا ہے. بوسنیا کے حکام نے ایک نیا حکمنامہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اب کوئی بھی شادی شدہ سعودی مرد کسی بھی بوسنیائی خاتون سے شادی نہیں کرسکے گا.

سعودی شہریوں کے لئے یہ بھی لازمی قرار دیا گیا ہے کہ بوسنیا ہرزگووینا میں داخل ہونے کے لئے ان کے پاس انٹری ویزہ ہونا چاہیے، چاہے وہ کمرشل وزٹ پر آئیں، ذاتی یا سیاحتی وزٹ پر .بوسنیا جانے کے خواہشمند سعودی شہریوں کے لئے متعدد شرائط و ضوابط شائع کئے گئے ہیں جن میں یہ بھی شامل ہے کہ سعودی دارالحکومت میں واقع بوسنیا کے سفارتخانے سے انٹری ویزہ حاصل کرنا ہوگا. سفارتحانے کی ویب سائٹ پر یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ سعودی مرد وں کو بوسنیائی خواتین سے شادی کرنے کے لئے دستاویزی ثبوت فراہم کرنا ہو گا کہ وہ غیر شادی شدہ ہیں.

..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top