فضائی سفر کرنے کے بھی کچھ آداب ہوتے ہیں جن سے انحراف جہاز کے عملے، بالخصوص ایئرہوسٹسز کو ناگوار گزرتا ہے

n12

نیویارک(قدرت روزنامہ13فروری2017) ہر محفل کے کچھ آداب ہوتے ہیں جو ملحوظ نہ رکھے جائیں تو دوسروں پر سخت گراں گزرتے ہیں. اسی طرح فضائی سفر کرنے کے بھی کچھ آداب ہوتے ہیں جن سے انحراف جہاز کے عملے، بالخصوص ایئرہوسٹسز کو ناگوار گزرتا ہے اور وہ چاہتی ہیں کہ مسافر یہ کام جہاز میں نہ کیا کریں.

گزشتہ دنوں بحث و مباحثے کی ویب سائٹ Redditپر ایئرہوسٹسز نے مسافروں کی وہ حرکتیں بتائیں جنہیں وہ سخت ناپسند کرتی ہیں. برطانوی اخبار دی مرر کی رپورٹ کے مطابق ایک ایئرہوسٹس کا کہنا تھا کہ ”سیٹوں کے درمیان تنگ راستہ ہمارے کام کی جگہ ہوتی ہے لیکن اکثر مسافروں کی کہنیاں اپنی سیٹ سے باہر نکلی ہوئی ہوتی ہے جو گزرتے ہوئے ہمارے جسم میں لگتی ہیں جس سے ہمیں شدید ذہنی کوفت ہوتی ہے. مسافروں کا اس طرح کہنی باہر نکال کر بیٹھنا ہمیں سخت ناگوار گزرتا ہے. اس طرح ان کا درمیانی راستے میں پاﺅں رکھنا یا باہر کی طرف جیکٹ یا بیگ وغیرہ لٹکانا بھی ہماری نظر میں بہت بری حرکت ہے.“
 ایک اور ایئرہوسٹس نے کہا کہ ”خدارا جہاز میں آنے سے پہلے اپنے بچوں کو زیادہ مت کھلایا کریں، خاص طور پر انہیں میٹھی چیزوں سے دور رکھا کریں، کیونکہ ان کے ننھے پیٹ ہوائی جہاز میں ہونے والی ہنگامہ خیزی برداشت نہیں کر سکتے اوروہ وہیں بیٹھے قے کر دیتے ہیں. بچوں کو کوئی مشروب لے کر دے جسے وہ پائپ کے ساتھ پئیں. یا پھر انہیں چیونگم لے کر دیں.“ ایک ایئرہوسٹس کا کہنا تھا کہ ”جو مسافر ہم سے یہ سوال کرتے ہیں کہ ’آپ کے پاس کون کون سے مشروبات ہیں؟‘ وہ ہمیں انتہائی برے لگتے ہیں. ایسے لوگوں کو چاہیے کہ جب ایئرہوسٹس کو مشروبات کی ٹرالی لے کر آتے دیکھیں تو پہلے ہی مینیو کو ایک نظر دیکھ لیا کریں.“ایک ایئرہوسٹس نے لکھا کہ ”جومسافروں کا کھانا کھا کر ریپر و دیگر کچرا اسی ٹرے میں رکھ دینا ہمیں انتہائی ناگوار گزرتا ہے. اس کے علاوہ ایئرہوسٹسز کا کہنا تھا کہ ”ہنگامی حالت میں مسافروں کو باہر نکلتے ہوئے اپنا سامان اٹھانا، سفر کے اختتام پر اپنی قیمتی چیزیں جہاز میں بھول جانا اور جہاز کے عملے کو نظرانداز کرنا ایسے عمل ہیں جو انہیں ناگوار گزرتے ہیں.“
..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top