بھارت ،چینی بحری جہاز اور عملے کی23 ارکان کو1 ماہ سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجودرہائی نہ مل سکی

نئی ہلی /بیجنگ(قدرت روزنامہ13فروری2017)بھارت میں گرفتارچینی مال برداربحری جہاز کو عملے کی23 ارکان سمیت ایک ماہ سے زائد کا عرصہ گزرنے کے باوجودرہائی نہ مل سکی ، جہاز کو بمبی عدالت کے حکم پر حراست میں لیا گیا ، عملے کے پاس کھانے عملے کے پینے کی اشیا ختم ڈینگی بخار کا خطرہ، عملے نے مدد کیلئے پکار شروع کر دی . چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق چینی صوبے جیانگ سو کا ایک بحری جہاز 23 ارکان سمیت ایک ماہ سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود بھارت کی ہلدیا بندگاہ پر گرفتار کھڑا ہے .

یہ جہاز گزشتہ سال جولائی میں وسطی چین کے شہر ناندونگ سے چلا اور دسمبر میں بھارتی بحریہ نے جہاز کو ہلدیا بندر گاہ پر اتار کر عملے سمیت گرفتار کر لیا . یہ جہاز مال بردار یونین ڈیمیٹر کی نانجنگ ٹرانویسٹہولڈنگز لمیٹڈ کی ملکیت ہے اور عملے کے تمام ارکا ن نانجنگ یندنگ شپنگ کمپنی کے ہیں. ایک ماہ سے زائد کا عرصہگزرنے کے بعد جہاز کے کیپٹن ڈاکٹر دی سیاوسونگ نے جیانگ سو نیوز ریڈیو سے رابطہ کیا اور مدد کے لئے کہا اور بتایا کہ دیگر کشتی والوں نے کہا ہے کہ جہاز نے ایندھن بھرنے کے اخراجات ادا نیں کئے جس کے بعد بمبئی کی ایک عدالت نے جہاز کے مالک کو دیوالیہ قرار دے دیا ہے اور عدالت کے حکم پر سے حراست میں لے لیا گیا ہے ملاحوں نے بتایا ہے کہ جہاز کی پانچ ماہ سے ادائیگیاں رکی ہوئی ہیں جو اب معاوضہ سمیت1-5ملین یوآن تک پہنچ گیا ہے. کیپٹن کے مطابق اگر ادھر کوئی دوسری کمپنی جہاز نہیں لیتی تو بھارتی حکومت عملے کو رہا نہیں کرے گی اور اب جہاز میں ذخیرہ شدہ خوراک پینے کا پانی اور ایندھن تقریباً ختم ہو چکا ہے ملاح جس علاقے میں پھنسے ہوئے ہیں وہاں ڈینگی بخاری کا بہت خطرہ ہے...


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top