دلفریب موسیقی یا کسی لطیف شے کا لمس پورا جسم کوایک اطمینان و فرحت کے احساس میں ڈبو دیتا ہے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ13فروری2017)دلفریب موسیقی یا کسی لطیف شے کا لمس پورا جسم کوایک اطمینان و فرحت کے احساس میں ڈبو دیتا ہے.یہ کیفیت وہی بیان کر سکتا ہےجو اس تجربے سے گزر چکا ہے.

ماہرین نے دوسروں کو آواز، لمس یا موسیقی سے مدہوش کردینے کے علم کو Autonomous Sensory Meridian Responseکا نام دیا ہے. اس فن کے ماہر مختلف طریقوں سے لوگوں میں وہی جھرجھری پیدا کرکے انہیں راحت کا احساس دلاتے ہیں.تاہم ایک لڑکی نے اس فن کے ماہرین کو حیران کر رکھا کہ کیونکہ یہ کام صرف اپنی مدھر سرگوشیوں سے ہی کر لیتی ہے .اس لڑکی کی سیلفی نے دنیا بھر کے انٹرنیٹ صارفین کو انجانے خوف میں مبتلا کردیا، رپورٹ کے مطابق اس لڑکی کا نام گریس ہے جو حادثاتی طور پر ASMRکی ماہر بن گئی ہے. وہ یوٹیوب پر ویڈیو پوسٹ کرتی ہیں جن میں وہ سرگوشیوں میں ہسپانوی شاعری پڑھتی ہے. اس دوران وہ مائیکروفونز کی تبدیلی اور لہجے کے تغیر سے کچھ اس طرح کی آواز پیدا کرتی ہے کہ سننے والے کے سر کی جلد میں جھرجھری پیدا ہوتی ہے ، جس کی لہر ان کی گردن کی پچھلے حصے سے ہوتی ہوئی ریڑھ کی ہڈی میں اتر جاتی ہے اور وہ شادمانی محسوس کرنے لگتے ہیں.امریکی ریاست ٹیکساس کی رہائشی گریس کے یوٹیوب چینل کو اب تک ہزاروں لوگ سبسکرائب کر چکے ہیں. اس کی ویڈیوز دیکھنے والےکئی صارفین کا کہنا ہے کہ گریس کوئی شیطانی منتر پڑھتی ہے جو سننے والوں کومدہوش اور شادمان کر دیتے ہیں.

..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top