بھارتی آرمی کی پینٹنگ میں پاکستانی جوان کی تصویر، سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی

بھارت (قدرت روزنامہ13فروری2017) آرمی ڈے 2017ء کے موقع پر بھارتی آرمی نے پینٹنگز کا ایک مقابلہ کروایا جس میں 37 سالہ گنیش مراٹھے کی پینٹنگ کو کامیابی حاصل ہوئی . ایڈشنل ڈائریکٹوریٹ جنرل آف پبلک انفارمیشن (اے ڈی جی پی آئی) کے آفیشل پیج پر گنیش مراٹھے کی یہ پینٹنگ شئیر کرتے ہوئے ان کی کامیابی کا اعلان کیا گیا .

جیسے ہی یہ پینٹنگ سوشل میڈیا پر آئی ، پاکستانی صارفین نے اس پینٹنگ میں پاکستان آرمی کے اہلکار کو ڈھونڈ نکالا.جی ہاں! آرمی ڈے کے موقع پر پینٹنگ مقابلے میں سب کو مات دینے والی پینٹنگ میں پاکستان آرمی کے جوان کی بھی تصویر شامل ہے. اس پینٹنگ نے سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے. کچھ سوشﷲ میڈیا صارفین نے مؤقف اختیار کیا کہ اس پینٹنگ میںپاکستانی فوجی کی موجودگی کنیش مراٹھے کی غلطی نہیں ہے بلکہ پاکستانی فوجی اتنے معروف اور مشہور ہے کہ کوئی بھی ان کی تعریف کئے بغیر نہیں رہ سکتا. کچھ سوشل میڈیا صارفین نے بھارتیوں کا تمسخر بھی اڑایا کہ ایک طرف بھارتی پاکستان کو سرجیکل اسٹرائیکس کی دھمکیاں دیتے ہیں تو دوسری جانب اپنی تصدیق شدہ پینغنگز میں پاکستانی فوجی کی تصویر بھی شامل کرتے ہیں. خیر اب یہ تو گنیش مراٹھے ہی بہتر بتاسکتے ہیں کہ انہوں نے پاکستانی فوجی کے اہلکار کی تصویر کو اپنی پینٹنگ کا حصہ کیون بنایا؟ .

..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top