شادی شدہ مرد بالخصوصی جن کی بیویاں خوبصورت ہوں اور ان کا ازدواجی تعلق خوشگوار ہو۔ دیگر خواتین کے لئے بہت کشش رکھتے ہیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ13فروری2017)اکثر مرد سمجھتے ہیں کہ جب ان کی شادی ہو جائے تو وہ خواتین کی نظروں میں غیر اہم ہو جاتے ہیں لیکن ایک نئی تحقیق میں ماہرین نے اس کے بالکل برعکس انکشاف کردیا ہے. میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق تحقیق کے نتائج میں بتایا گیا ہے کہ شادی شدہ مرد بالخصوصی جن کی بیویاں خوبصورت ہوں اور ان کا ازدواجی تعلق خوشگوار ہو.

دیگر خواتین کے لئے بہت کشش رکھتے ہیں اور ان کی توجہ کا مرکز ہوتے ہیں. ایسے مردوں کو خواتین زیادہ ذہین' اچھی حس مزاح کے حامل' قابل بھروسہ' دولت مند' مہم جو اور فیاض خیال کرتی ہیں جن مردوں کے پاس خوبصورت اور رومانوی شریک حیات ہو. کنواروں کی نسبت خواتین ان کی طرف کہیں زیادہ مائل ہوتی ہین. رپورٹ کے مطابق ٹیکساس کرسچین یونیورسٹی کے ماہرین نے اپنی تحقیق میں 245 طالبات کو کئی مردوں کی تصاویر دکھائی جن میں کچھ مردوں کے ساتھ ان کی خوبصورت شریک حیات تھی جبکہ کچھ صرف مردوں کی تصویریں تھیں جن میں ا ن کے ساتھ کوئی خاتون موجود نہیں تھی. طالبات کو یہ تصاویر دکھا کر پوچھا گیا کہ ان میں کس مرد جیسا شریک حیات وہ اپنے لئے چاہیں گی. تحقیق میں شامل لگ بھگ سبھی خواتین نے ا ن مردوں کو پسند کیا جن کے ساتھ تصویر میں خوبصورت پارٹنر بھی موجود تھیں.

..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top