جنوبی فرانس کی بڑی کاروباری شخصیت کو آئن لائن ٹیکسی ‘اوبر’ کی بکنگ کرانا کافی مہنگا پڑگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ13فروری2017)جنوبی فرانس کی بڑی کاروباری شخصیت کو آئن لائن ٹیکسی ‘اوبر’ کی بکنگ کرانا کافی مہنگا پڑگیا.

بی بی سی اردو کے مطابق بڑی کاروباری شخصیت نے اپنی محبوبہ سے ملنے کے لئے اپنی اہلیہ کے موبائل سے آئن لائن ٹیکسی کی بکنگ کروائی تھی.

جس کے بعد انھوں نے اپنی اہلیہ کے موبائل سے ایپ اپنا اکاؤنٹ سائن آف کردیا تھا لیکن اس کے باوجود کمپنی کی جانب سے ان کے ہر سفر کی تفصیل ان کے اہلیہ کے موبائل میں آتی رہی.

مسلسل سفری تفصیل آنے پر ان کی اہلیہ کا شک بڑھتا چلا گیا اور نوبت طلاق تک آن پہنچی.

اب فرانس کی بڑی کاروباری شخصیت نے ‘اوبر’ کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرنے کا فیصلہ کیا ہے.

ذرائع کے مطابق کاروباری شخصیت نے اوبر کے خلاف 4 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کا دعویٰ کیا ہوا ہے.

کاروباری شخصیت کے وکیل کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ان کے مؤکل کی اوبر ایپ میں ایک ‘بگ’ موجود ہے. اس بگ کی وجہ سے ان کے مؤکل کی ذاتی زندگی میں پیچدہ مسائل پیدا ہوئے.

ان کے وکیل نے اس بات کی وضاحت کی ہے کہ ان کے مؤکل نہیں چاہتے کہ ان کو کام سامنے آئے اور وہ سارے معاملے کو پردے میں رکھنا چاہتے ہیں. تاہم وکیل نے اس بات کی تصدیق نہیں کی ان کے مؤکل نے کمپنی پر 4 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی خطیر رقم کا دعویٰ کیا ہے.

واضح رہے کہ اوبر ایپ میں بگ کا مسئلہ کئی صارفین کے ساتھ پیش آرہا ہے اور کمپنی اپنے صارفین کا ڈیٹا محفوظ کرنے کے لئے ہر ممکن اقدام کررہی ہے.

..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top