یمن کے باغیوں کی سعودی عرب میں راکٹ حملے کے نتیجے میں ایک پاکستانی شہری شہید ہوگیا

45

ریاض (قدرت روزنامہ13فروری2017)یمن کے باغیوں کی سعودی عرب میں راکٹ حملے کے نتیجے میں ایک پاکستانی شہری شہید ہوگیا جس کی تصدیق سول ڈیفنس ڈیپارٹمنٹ نے بھی کردی. عرب نیوزنے سول ڈیفنس کے ترجمان یحیٰ القحطانی کے حوالے سے بتایاکہ حوثی باغیوں کی طرف سے فائر کیاگیا راکٹ جزان کے علاقے عردہ میں آگر ا جس کے نتیجے میں ایک پاکستانی شہری شہید ہوگیاتاہم متاثرہ پاکستانی کے بارے میں مزید کوئی معلومات فراہم نہیں کیں.

بتایاگیاہے کہ یمن کی حکومت کی درخواست پر سعودی اتحادی افواج کی طرف سے مارچ 2015ءسے باغیوں کیخلاف آپریشن شروع ہونے سے اب تک جنوبی سعودی عرب میں کم ازکم 115عام شہری اور فوجی مارے جاچکے ہیں ،سرحدپار سے راکٹ حملوں اور جھڑپوں کے نتیجے میں مرنیوالوں میں زیادہ ترسعودی شہری تھے .

..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top