تیج بہادر کے فیس بک دوستوں میں سے 5 سو سے زائد پاکستانی ہیں

29

نئی دہلی(قدرت روزنامہ13فروری2017)بھارتی فوجیوں کو کم اور ناقص خوراک ملنے کا بھانڈا پھوڑنے والے تیج بہادر سنگھ کے متعلق سیکیورٹی حکام نے نیا دعویٰ کرتے ہوئے کہاہے کہ  تیج بہادر کے فیس بک دوستوں میں سے 5 سو سے زائد پاکستانی ہیں.

بھارتی اخبار نے سیکیورٹی حکام کے حوالے سے دعویٰ کیا کہ تیج بہادر کے فیس بک اکاونٹ کی چھان بین کی گئی تو اس کے 3 ہزار سے زائد دوستوں میں سے 5 سو سے زائد پاکستانی ہیں اور نہ جانے ان میں سے کتنے لوگوں کا تعلق پاکستانی ایجنسیوں سے ہوگا.

بھارتی حکام کا کہنا تھاکہ فیس بک پر تیج بہادر کے نام سے 37جعلی اکاونٹ چل رہے ہیں.تیج بہادر نے کنٹرول لائن پر تعیناتی کے دوران ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی جس میں فوجی جوانوں کو دی جانی والی خوارک کے ناقص معیار کا پردہ چاک کیا گیا تھا.تیج بہادر کی بیوی کا دعویٰ ہے کہ اس کے شوہر کو بھارتی سیکیورٹی فورسز نے قید کررکھا ہے اور اسے جان کا خطرہ ہے.

..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top