جنوبی فلپائن میں آفٹرشاکس کا سلسلہ جاری ،ہزاروں شہریوں نے سڑکوں پر پناہ لے لی

منیلا(قدرت روزنامہ13فروری2017)جنوبی فلپائن کے اےک شہر مےں زلزلے کے دو روز بعد اتوار کو آفٹرشاکس جاری رہنے کی وجہ سے ہزاروں شہرےوں نے سڑکوں پر پناہ لے لی ہے،زلزلے مےں چھ افراد ہلاک ہوئے ہےں. غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق حکام نے بتایا کہ سرےگا¶ اور جزےرہ منڈنا¶ کے قرےبی علاقوں مےں جمعہ کی رات6.5درجے شدت کا زلزلہ آےا تھا جس مےں ہزاروں گھر ےا تو تباہ ہوگئے ہےں ےا انہےں جزوی نقصان پہنچا ہے.
اپنے نقصان پہنچے گھروں سے فرار اختےار کرنے والے افراد نے ہفتے کو دوسری رات بھی بورےاں اور کمبل اوڑھ کر سڑک پر گزار دی .سرکاری ارضےاتی دفتر نے غالب زرعی خطے اور اس کے اردگرد زلزلے کے بعد152000 افراد کی زےادتی پر مشتمل سرےگا¶ شہر مےں اب تک130 آفٹرشاکس رےکارڈ کئے ہےں،اگر چہ مزید کسی جانی ےا مالی نقصان کی اطلاع نہےں ملی ہے.لوگ آفٹرشاکس کی وجہ سے خوفزدہ ہےں،ےہ بات حکومت کی آفات کے خطرے کم کرنے اور ان سے نمٹنے کی کونسل کے قومی دفتر کی خاتون ترجمان رومانےہ مےراسےگن نے صحافےوں کو بتائی.صدر روڈرےگو ڈےوٹر ٹے کے ترجمان مارٹن انڈےسز جن کا تعلق اسی خطے سے ہے نے سرکاری رےڈےو پر بتاےا ہے کہ ےہ سرےگا¶ کی تارےخ مےں سب سے شدےد زلزلہ ہے،اس طرح کا شدےد زلزلہ اےک بار1800کی دہائی مےں آےا تھا.
..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top