بھارت میں ایک بدبخت شخص نے موبائل فون کا لاک پیٹرن بتانے سے انکار کرنے والی بیوی کو بدکردار سمجھ لیا اور بالآخر اس سے زندہ رہنے کا حق بھی چھین لیا

10

اسلام آباد (قدرت روزنامہ13فروری2017)جب دل میں شک کا بیج جڑ پکڑنے لگے تو انسان کی عقل ماﺅف ہونے لگتی ہے اور وہ اپنی وحشت میں اس قدر بھیانک کام کرگزرتا ہے کہ ساری عمر پچھتانے کی سوا کوئی چارہ نہیں رہتا. بھارت میں ایک ایسے ہی بدبخت شخص نے موبائل فون کا لاک پیٹرن بتانے سے انکار کرنے والی بیوی کو بدکردار سمجھ لیا اور بالآخر اس سے زندہ رہنے کا حق بھی چھین لیا.

 ونیت کمار نامی شخص چند سال قبل اپنی اہلیہ پونم ورما کے ساتھ کانپور سے جھانسی آیا اور یہاں کاروبار کا آغازکردیا، البتہ وہ اکثر کانپور آتا جاتا رہتاتھا. حال ہی میں ونیت کمار کی بیوی نے ایک موبائل فون خرید لیا تا کہ اس کی عدم موجودگی میں موبائل فون کے ساتھ جی بہلاتی رہے. دوسری جانب ونیت کمار کو محسوس ہوا کہ اس کی بیوی اس سے لاتعلق ہوتی جا رہی تھی اور اکثر موبائل فون پر ہی متوجہ رہتی تھی. اس کا کہنا ہے کہ جب اس نے بیوی سے فون کا لاک پیٹرن بتانے کو کہا تو اس نے انکار کردیا، جس پر اس کا شک یقین میں بدل گیا کہ وہ بدکردار ہے. بس اسی بات پر اس نے بیوی کو قتل کرنے کا فیصلہ کر لیا.

..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top