بھارت کے شہر دہلی سے تعلق رکھنے والی نوجوان مسلم لڑکی روشنی مصباح کو لوگ حجابی بائیکر کے نام سے جانتے ہیں

n14

دہلی(قدرت روزنامہ12فروری2017)بھارت کے شہر دہلی سے تعلق رکھنے والی نوجوان مسلم لڑکی روشنی مصباح کو لوگ حجابی بائیکر کے نام سے جانتے ہیں کیونکہ وہ حجاب پہن کر موٹر سائیکل چلاتی ہے. تفصیلات کے مطابق روشنی مصباح کا کہناتھا کہ اس نے اپنا نام حجابی بائیکر خود نہیں رکھا بلکہ لوگ اسے اپنی مرضی سے ایسا کہتے ہیں جبکہ کالج میں تمام لوگ اسے اسی نام سے جانتے ہیں .

روشنی کا کہناتھا کہ وہ ہمیشہ حجاب پہن کر ہی موٹر سائیکل چلاتی ہے ،اور حجاب پہن کر موٹر سائیکل چلانا کوئی مسئلہ نہیں ہے .روشنی مصباح کا کہناتھا کہ حجاب میری زندگی اور ثقافت کا حصہ ہے ،میرے والد ہی میرے سب سے بڑے سپورٹر رہے ہیں .انہوں نے بتایا کہ جب وہ بہت سارے بائیکرز کے گروپس کی ممبر ہے جبکہ ایک خصوصی لڑیوں کا گروہ ہے جس کا نام بائیکرنی ہے جس میں صرف لڑکیاں ہیں جبکہ باقی گروپس میں لڑکے اور لڑکیاں دونوں ہیں ...


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top