کرپشن سکینڈل: سام سنگ کے سربراہ سے پوچھ گچھاس سکینڈل میں ملوث ملک کی صدر پاک گن کو پچھلے سال نو دسمبر کو پارلیمان میں ووٹنگ کے بعد معطل کر دیا گیا تھا

سیؤل(یوا ین پی)جنوبی کوریا کی معروف کمپنی سام سانگ کے سربراہ لی جائے یونگ سے کرپشن سکینڈل میں ملوث ہونے کے الزام میں پوچھ گچھ کی گئی ہے.سام سنگ کمپنی پر الزام ہے کہ انھوں نے صدر پاک گن ہے کی دوست اور کرپشن سکینڈل کی مرکزی کردار چوئی سن سِل کی تنظیموں کو 31لاکھ ڈالر کے عطیات دیے تھے اور انھوں نے ایک متنازع کاروباری فیصلے کی سیاسی حمایت کے عوض یہ عطیات دیے تھے.

لی جائے یونگ نے جمعرات کو صحافیوں کو بتایا کہ میں اس واقعے کی وجہ سے مثبت تصویر پیش کرنے میں ناکامی پر لوگوں سے معافی مانگتا ہوں.اس سکینڈل میں ملوث ملک کی صدر پاک گن ہے کے خلاف مواخذے کی تحریک چلی اور پچھلے سال نو دسمبر کو پارلیمان میں ووٹنگ کے بعد ان کو معطل کر دیا گیا تھا.جنوبی کوریا کے قانون کے مطابق آئینی عدالت اب اس معطلی کے حق یا مخالفت میں چھ مہینے کے عرصے میں فیصلہ سنائے گی. اس وقت تک ملک کی باگ ڈور وزیرِاعظم کے پاس ہو گی.اس سے قبل رواں ہفتے سام سنگ کے دو دیگر اعلی اہلکاروں سے خصوصی پراسیکیوٹرز نے سوالات کیے تھے تاہم یہ پوچھ گچھ بطور گواہ کی گئی تھی نہ کہ مشتبہ افراد کے.واضح رہے کہ دسمبر میں پارلیمانی سماعت کے دوران سام سنگ نے اعتراف کیا تھا کہ اس نے چوئی سن سل کی دو تنظیموں کو ایک کروڑ 70لاکھ ڈالر کے عطیات دیے ہیں لیکن اس کے عوض کوئی فائدہ نہیں اٹھایا.لی جائے یونگ اس وقت سام سانگ کے نائب صدر ہیں لیکن 2014میں اپنے والد اور کمپنی کے چیئرمین لی کن ہی کو دل کا دورہ پڑنے کے بعد سے وہ کمپنی کے سربراہ سمجھے جاتے ہیں...


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top