اوباما انتظامیہ نے داعش کو جنم دیا ہے، نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا الزام

نیویارک(یوا ین پی) نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ صدارتی انتخاب میں ہیکنگ میں روس ملوث ہوسکتا ہے لیکن ان کی روس سے کوئی ڈیل نہیں ہوئی.ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی صدر منتخب ہونے کے بعد اپنی پہلی پریس کانفرنس میں صدارتی انتخاب سے متعلق ہیکنگ میں روس کے ملوث ہونے کا امکان ظاہر رکتے ہوئے کہا کہ روسی صدر ولادی میر پیوٹن اگر مجھے پسند کرتے ہیں تو یہ خوشی کی بات ہے، لیکن روس سے میری کوئی ڈیل نہیں.

انہوں نے اوباما انتظامیہ کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے الزام لگایا کہ اوباما انتظامیہ نے داعش کو جنم دیا، جبکہ 20جنوری کے بعد جاپان، روس اور چین کو امریکا کا احترام کرنا ہوگا.نومنتخب امریکی صدر نے کہا کہ روس کے پاس ان کی طوائفوں کے ساتھ غیر اخلاقی ویڈیوز کی موجودگی جیسی رپورٹس جعلی اور بے بنیاد ہیں، مخالفین ان پر کیچڑ اچھالنے کے لیے بے حودہ حرکتیں کر رہے ہیں اور اس طرح کی جھوٹی خبریں پھیلا رہے ہیں.اس موقع پر انہوں نے چند میڈیا ہاوسز کے رپورٹرز کو اس حوالے سے بات نہیں کرنے دی اور انہیں سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جھوٹی خبریں پھیلانے والے میڈیا ہاسز کے خلاف کارروائی ہوگی.ڈونلڈ ٹرمپ نے پریس کانفرنس کے دوران 90روز کے اندر انٹیلی جنس ایجنسیوں سے متعلق اصلاحات کی جامع رپورٹ جاری کرنے کا اعلان کیا.انہوں نے خود کو کاروبار سے علیحدہ کرنے کا بھی اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اب ان کے دو بیٹے ان کا تمام کاروبار سنبھالیں گے اور ان سے تجارت سے متعلق کوئی بھی بات نہیں کریں گے.منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ ہو سکتا ہے کہ امریکی خفیہ اداروں نے اس بارے میں ایک فائل افشا کی ہو، جسے انہوں نے جھوٹی خبر کہہ کر پکارا کہ کس طرح روس نے انتخابات میں مداخلت کی تھی.ٹرمپ نے دو خبررساں گروپس پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے روس کے ساتھ ان کے تعلق کے بارے میں غیر مصدقہ اور جھوٹ پر مبنی دعوے کیے.انہوں نے کہا کہ اس طرح کی خبریں سب جھوٹ ہیں. یہ چیز کبھی بھی نہیں ہوئی.تاہم مسٹرٹرمپ کا کہنا تھا کہ روسی صدر کے دل میں ان لیے پسندیدگی امریکہ کے لیے اثاثہ ہے.ٹرمپ کی پریس کانفرنس کے موقع پر عمارت سے باہر صحافیوں کے ایک چھوٹے سے گروپ نے ان کے خلاف مظاہرہ کرتے ہوئے بینر لہرائے جن پر لکھا تھا کہ امریکہ کے وفادار بنو روس کے نہیں...


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top