حال ہی میں بی ایس ایف کے 29 ویں بٹالین کے اہلکار تیج بہادر کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی

نئی دہلی (قدرت روزنامہ12-جنوری-2017) حال ہی میں بی ایس ایف کے 29 ویں بٹالین کے اہلکار تیج بہادر کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس کے بعد بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے تحقیقات کا حکم دیا تھا تاہم اب بھارتی فورس کے ایک اور اہلکارنے ویڈیو پیغام جاری کیا ہے . اپنے اس ویڈیو پیغام میں سی آر پی ایف (سینٹرل ریزرو پولیس فورس) کے کانسٹیبل جیت سنگھ نے کہا میں اپنے اس ویڈیو پیغام کے ذریعے اور آپ لوگوں کے ذریعے بھارتی وزیر اعظم نریندرا مودی کو ایک پیغام پہنچانا چاہتا ہوں.

اپنے اس ویڈیو پیغام میں سہولیات کے فقدان پر بات کرتے ہوئے کانسٹیبل نے کہا کہ میرا کہنا یہ ہے کہ ہم لوگ سی آر پی ایف والے اس ملک میں کونسی ڈیوٹی ہے جو نہیں کرتے ؟ چھوٹے موٹے الیکشن میں بھی ہم ڈیوٹی کرتے ہیں اتنا سب کچھ کرنے کے باوجود بھی بھارتی آرمی اور تمام فورسز کو دی جانے والی سہولیات کی نسبت ہمیں دی جانیوالی سہولیات کی اتنی کمی ہے کہ آپ سن کر حیران ہوجائیں گے جیت سنگھ کا کہنا تھا کہ ہم جنگل اور وادیوں میں پڑے رہتے ہیں ہمیں یہاں نہ ویلفیئر مہیا کی جاتی ہے نہ چھٹیاں وقت پر ملتی ہے ...


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top