دنیاکی کم عمر ترین ارب پتی لڑکی منظر عام پر آگئی

برلن(قدرت روزنامہ12-جنوری-2017)19سالہ لڑکی نے دولت میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا ، کتنی دولت کی مالک بن گئی ؟ دلچسپ رپورٹ . دنیاکی کم عمر ترین ارب پتی لڑکی منظر عام پر آگئی , 1.2ارب ڈالر کی مالک دنیا کی کم عمر ترین ارب پتی لڑکی کا کھوج لگا لیا گیا ہے جس کا تعلق ناروے سے ہے جو اب جرمنی میں رہتی ہیں.19سالہ الیگزینڈر اینڈرسن ارب پتی ہونے کے ساتھ ساتھ شوق بھی نوابی رکھتی ہے.

جواں سالہ لڑکی کو گھڑ سواری کا شوق ہے اوراسی لئے وہ گھر میں بھی اپنے گھوڑے کے ساتھ ہی نظر آتی ہیں. تفصیلات کے مطابق اینڈرسن اپنے ملک کی نویں امیر ترین شخصیت ہیں جن کا پورا خاندان اعلیٰ نسل کے گھوڑے پالنے کے حوالے سے مشہور ہے.الیگزینڈر اینڈرسن اور ان کی بہن کو والد جوہان اینڈرسن نے اپنی خاندانی کمپنی کے 42،42 فیصد حصے کا مالک بنایا ہے.فوربس میگزین کی جانب سے جاری امیر لوگوں کی فہرست میں اینڈرسن 1476 ویں نمبر پر ہے..#..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top