روس نے ملک میں سگریٹ نوشی غیر قانونی قرار دینے پر غور شروع کردیا

pic_1484074198

ماسکو(قدرت روزنامہ12-جنوری-2017)روس نے ملک میں سگریٹ نوشی غیر قانونی قرار دینے پر غور شروع کردیا.غیر ملکی میڈیا کے مطابق ٍروس کی وزارت صحت 2014 یا اس کے بعد پیدا ہونے والے تمام افراد کو سگریٹ کی فروخت بند کرنے پر غور کر رہی ہے.

یہ تمباکو کے خلاف ملک کے سیاسی رہنماں کے سخت اقدامات کا حصہ ہے.اس نسل کے لوگوں پر بالغ ہونے کے بعد بھی پابندی جاری رہے گی.ابھی اس بابت صرف غور کیا جا رہا ہے لیکن اگر اس پر عمل در آمد ہو گیا تو روس میں بالآخر سگریٹ نوشی غیر قانونی ہو جائے گی.روسی نیوز سائٹ ازویستیا کا کہنا ہے کہ اس نے اس بارے میں ایک سرکاری دستاویز دیکھی ہے جس میں 2017 سے 2022 کے درمیان اور اس کے بعد بھی تمباکو کے خلاف حکومتی حکمت عملی کا ذکر ہے.اس کے مطابق روسی روسی وزارت صحت نے تصدیق کی ہے کہ اسے حکومتی سطح پر وسیع پیمانے پر جاری کیا جارہا ہے ...


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top