اقوام متحدہ کے چارٹر میں موجود حل طلب تنازعات سے تلخیاں بڑھ رہی ہیں، پاکستان

نیویارک (آئی این پی )پاکستان کی اقوام متحدہ میں مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہاہے کہ اقوام متحدہ کے چارٹرمیں موجودحل طلب تنازعات سے تلخیاں بڑھ رہی ہیں، پاکستان سفارتکاری کے ذریعے امن کی کوششوں کی حمایت کرتاہے. نیویارک میں اقوام متحدہ کے اجلاس سے پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دیرینہ سیاسی تنازعات کاحل تلاش کرناہوگا.

پاکستان سفارتکاری کے ذریعے امن کی کوششوں کی حمایت کرتاہے. اقوام متحدہ کے چارٹر میں موجود حل طلب تنازعات سے تلخیاں بڑھ رہی ہیں. امن برقراررکھنے کیلئے سیاسی عمل کی ترویج ضروری ہے. انہوں نے کہا کہ قیام امن کیلئے سیاسی اورمعاشی ناانصافیوں کاخاتمہ کرناہوگا. پائیدارامن کیلئے بنیادی مسائل کاحل ضروری ہے. دنیامیں نئے اورپیچیدہ تنازعات سامنے آرہے ہیں.قومی اہمیت کے حامل افراد قیام امن کیلئے اہم کرداراداکرسکتے ہیں. رکن ممالک قیام امن کیلئے اہم کردار ادا کر سکتے ہیں،پاکستان سفارتکار ی کے ذریعے امن کوششوں کی حمایت کرتا ہے...


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top