بھارت کا بیلسٹک میزائلوں کے خلاف انٹرسیپٹرکے کامیاب تجربے کا دعویٰ

نئی دہلی(قدرت روزنامہ12فروری2017)ھارت نے ایک ایسے ’انٹرسیپٹر‘ میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے، جو بیلسٹک میزائلوں سے کیے جانے والے حملوں کی صورت میں ایسے میزائلوں کو فضا میں ہی تباہ کر سکتا ہے.میڈیارپورٹس کے مطابق بھارت کے خلاف کسی حملے کی صورت میں فائر کیے گئے کسی بھی بیلسٹک میزائل کو فضا میں ہی نشانہ بنا کر تباہ کر سکنے والے اس نئے میزائل کا تجربہ بھارتی ریاست اڑیسہ کے قریب ساحلی علاقے میں کیا گیا.

بھارت کی دفاعی تحقیق اور ترقی کی تنظیم ڈی آر ڈی او کے مطابق یہ نیا ’انٹرسیپٹر‘ میزائل اڑیسہ کے قریب سمندر میں وہیلر آئی لینڈ سے فضا میں فائر کیا گیا اور اس کے ذریعے ایک بیلسٹک میزائل کو سو کلومیٹر کی بلندی پر کامیابی سے فضا میں ہی تباہ کر دیا گیا.ڈی آر ڈی او کے مطابق، جو بھارتی وزارت دفاع کا ایک تحقیقی اور ترقیاتی ادارہ ہے، اس پرتھوی ڈیفنس میزائل نے جس بیلسٹک میزائل کو نشانہ بنا کر فضا میں تباہ کیا، وہ خیلج بنگال کے علاقے سے بھارتی بحریہ کے ایک جنگی بحری جہاز سے فائر کیا گیا تھا. اس حوالے سے ڈیفنس ریسرچ اینڈڈویلپمنٹ آرگنائزیشن نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اس انٹرسپیٹرمیزائل کی صورت میں نئی دہلی نے قابل فخر تحقیقی سنگ میل عبورکرتے ہوئے اپنی مجموعی دفاعی اہلیت میں اضافے کے ساتھ ایسی صلاحیت حاصل کرلی ہے،جو ملکی سلامتی کیلئے خطرہ بننے والے کسی بھی بیلسٹک میزائل کو اپنے ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی تباہ کر دینے میں مدد دے گی...


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top