برطانیہ میں مقیم اس پاکستانی نژاد مرد کا یہی خیال تھا لیکن اس کی بیوی نے ایسی چالاکی کرکے اسے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا کہ وہ سوچ بھی نہیں سکتا تھا

لندن(قدرت روزنامہ12فروری2017)بیوی سے بے وفائی کرنے والے مرد خود کو بہت چالاک سمجھتے ہیں اور خیال کرتے ہیں کہ ان کی بیوی کبھی پکڑ نہیں پائے گی. برطانیہ میں مقیم اس پاکستانی نژاد مرد کا بھی شاید یہی خیال تھا لیکن اس کی بیوی نے ایسی چالاکی کرکے اسے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا کہ وہ سوچ بھی نہیں سکتا تھا.

میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق برمنگھم کی رہائشی 2بچوں کی ماں 33سالہ خدیجہ بلال کو ایک سال سے اپنے 35سالہ شوہر پر شک تھا کہ اس نے کسی اور خاتون سے تعلقات استوار کر رکھے ہیں کیونکہ ایک سال سے اس کارویہ یکسر مختلف تھا اوروہ اکثر گھر سے غائب رہتا تھا. جب اس نے گزشتہ کرسمس بھی گھر سے باہر منایا تو خدیجہ کا شک یقین میں بدلنے لگا. ایک روز جب شوہر کا آئی فون خدیجہ کے ہاتھ لگا تو اس نے اس کے ذریعے اپنے کمپیوٹر میں ایپل کی ایپلی کیشن ’فائنڈ مائی آئی فون‘ لاگ ان کر لی اور اس کے ذریعے اس کی لوکیشن معلوم کرنے لگی. ایک مہینہ نگرانی کرنے کے بعد اس نے دیکھا کہ گھر سے 10میل دور ایک جگہ پر اس کا شوہر متعدد بار جا رہا تھا اور وہیں زیادہ دیر قیام کر رہا تھا. اب خدیجہ نے 190پاﺅنڈ (تقریباً25ہزار روپے)فیس دے کر ایک پرائیویٹ جاسوس کی خدمات حاصل کیں اور اسے اس پتے پر بھیج دیا. 2دن میں جاسوس نے اس گھر کا پتا خدیجہ کو دے دیا. پتہ ملنے پر خدیجہ خود وہاں پہنچ گئی لیکن جونہی اس کے شوہر نے اسے دیکھا اپنی محبوبہ کے ساتھ گاڑی میں بیٹھ کر فرار ہو گیا اور آج تک واپس نہیں آیا. خدیجہ کا کہنا ہے کہ ”مجھے اس کے جانے کا کوئی افسوس نہیں، میں صرف اپنی آنکھوں سے دیکھنا چاہتی تھی اور اپنے اور اس کے گھر والوں کو دکھانا چاہتی تھی کہ وہ کیا کرتا پھر رہا ہے.وہ خود کو بہت چالاک سمجھتا تھا لیکن درحقیقت وہ انتہائی بے وقوف تھا. میں نے اپنی چالاکی سے اس کو رنگے ہاتھوں پکڑا. رپورٹ کے مطابق خدیجہ اور اس کے شوہر کی ملاقات پانچ سال قبل مسلمانوں کی شادیوں کے لیے منعقد کی گئی ایک تقریب میں ہوئی تھی اور دونوں نے 2013ءمیں شادی کی تھی. ان کے بڑے بیٹے ہاشم کی عمر 3سال ہے.
n20
..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top