ویران جگہوں سے اکثر لوگ خوفزدہ ہوتے ہیں اور ان کے قریب جانے سے بھی گھبراتے ہیں

برمنگھم (قدرت روزنامہ12فروری2017)ویران جگہوں سے اکثر لوگ خوفزدہ ہوتے ہیں اور ان کے قریب جانے سے بھی گھبراتے ہیں، لیکن بعض سر پھرے ان سے کترانے کی بجائے اندر گھس کر ان کی تحقیق کرنے کا شوق رکھتے ہیں. یوٹیوب چینل Aquachiggerسے شہرت پانے والا نوجوان بیوکوئیمیٹ بھی ایک ایسی ہی انوکھی مثال ہے.

بیو نے حال ہی میں ایک ایسے کنویں کے اندر جھانکنے کا فیصلہ کیا جو تقریباً 300 سال سے ویران پڑا تھا. اس نے اپنی اس مہم کو ایک ویڈیو کی صورت میں ریکارڈ کیا، جس کے خوفناک مناظر نے اب یوٹیوب پر دھوم مچارکھی ہے.
 اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بیو ایک پرانی سیڑھی کے ذریعے کنویں میں اترتا ہے. جیسے جیسے وہ نیچے اترتاجاتا ہے کنویں کے بھیانک راز افشا ہوتے جاتے ہیں. اس کی دیواروں میں پڑی ہر دراڑ سے سانپ لٹکتے نظر آتے ہیں. کنویں کی ویرانی اور سانپوں کی بڑی تعداد اس منظر کو انتہائی بھیانک بنادیتی ہے. اگرچہ یہ خوفناک مناظر ہی کچھ کم نہ تھے کہ کنویں کے پیندے میں دریافت ہونے والی ایک حیرتناک چیز نے رہی سہی کسر بھی پوری کردی. یہ کسی جانور کا ڈھانچہ تھا، لیکن ایسا عجیب و غریب ڈھانچہ کس جانور کا ہوسکتاہے؟ بیو کا کہنا ہے کہ اسے یہ معلوم نہیں ہو سکا، اور نہ ہی یوٹیوب پر ویڈیو دیکھنے والے انٹرنیٹ صارفین اس ڈھانچے کے بارے میں کچھ بتا سکے ہیں. اس ویڈیو کو اب تک یوٹیوب پر 30 ہزار سے زائد مرتبہ دیکھا جاچکا ہے.
..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top