14 کروڑ روپے کی لاٹری جیتنے والی برطانوی لڑکی کا رقم سے دل بھر گیا ہے

لندن(قدرت روزنامہ12فروری2017)14 کروڑ روپے کی لاٹری جیتنے والی برطانوی لڑکی کا رقم سے دل بھر گیا ہے اور اس نے لاٹری فرم کیخلاف مقدمہ کرنے کا اعلان کردیا ہے.تفصیلات کے مطابق برطانیہ کی کم عمر ترین لڑکی 17 سالہ جین پارک کا پیسوںسے اب دل بھر گیا ہے اور اس نے کہا کہ اتنی سی عمر میں کروڑ پتی بننے سے میری زندگی تباہ ہوگئی ہے ،شاپنگ کرتے کرتے تنگ آگئی ہوں اور اب مجھے زندگی خالی خالی نظر آتی ہے.

 جین پارک کا کہنا تھا کہ جو بھی لڑکا مجھ سے دوستی کرتا ہے اس کی نظر میرے بنک بیلنس پر ہوتی .جین پارک کا موقف تھا کہ 14 کروڑ روپے دیکر لاٹری فرم نے میری زندگی عذاب کیوں بنائی ہے اس لئے فرم کیخلا ف مقدمہ کروں گی.یاد رہے برطانوی لڑکی نے 17 سال کی عمر میں 14 کروڑ روپے کی لاٹری جیت لی تھی.
..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top